صنعت و حرفت

ایپل کا منافع 86 فیصد بڑھا، ہندوستان میں ریکارڈ آمدنی اور آئی فون فروخت کی نئی بلندی

ایپل نے جولائی-ستمبر سہ ماہی میں 86 فیصد منافع بڑھنے کی اطلاع دی، جبکہ ہندوستان میں ریکارڈ فروخت ہوئی۔ آئی فون 16 سیریز کی بدولت کمپنی کی عالمی آمدنی 102.46 بلین ڈالر تک پہنچ گئی

<div class="paragraphs"><p>ایپل کے سی ای او ٹم کُک آئی فون کے نئے ماڈل کے ساتھ / Getty Images</p></div>

ایپل کے سی ای او ٹم کُک آئی فون کے نئے ماڈل کے ساتھ / Getty Images

 

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے مالی سال 2025 کی چوتھی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے نتائج جاری کرتے ہوئے خالص منافع میں 86 فیصد اضافے کی اطلاع دی ہے۔ کمپنی کے مطابق اس سہ ماہی میں ہندوستان میں اس کی فروخت نے نیا ریکارڈ قائم کیا، جو ایپل کے لیے ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں سب سے بڑی پیش رفت ثابت ہوئی ہے۔

Published: undefined

جمعرات کو نتائج کا اعلان کرتے ہوئے ایپل کے سی ای او ٹِم کک نے کہا کہ ’’ہماری آمدنی دنیا کی متعدد مارکیٹوں میں بڑھی ہے، خاص طور پر امریکہ، کینیڈا، لاطینی امریکہ، مغربی یورپ، مغربی ایشیا، جاپان، کوریا اور جنوبی ایشیاء میں۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ کمپنی نے دس سے زیادہ عالمی مارکیٹوں میں چوتھی سہ ماہی کے ریکارڈ قائم کیے ہیں، جبکہ ہندوستان میں کسی بھی سہ ماہی کے مقابلے میں سب سے زیادہ آمدنی حاصل کی گئی ہے۔

ٹِم کک نے مزید کہا کہ کمپنی نے حال ہی میں ہندوستان اور متحدہ عرب امارات میں اپنے نئے اسٹورز کھولے ہیں، جس سے برانڈ کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ان کے مطابق، ’’ہندوستان میں ہماری توجہ نہ صرف فروخت بڑھانے پر ہے بلکہ مقامی سطح پر ملازمتوں اور سپلائی چین کے دائرے کو وسعت دینے پر بھی مرکوز ہے۔‘‘

Published: undefined

کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر کیون پاریکھ کے مطابق، اس سہ ماہی میں آئی فون کی فروخت 49 بلین ڈالر رہی، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئی فون 16 سیریز کی لانچنگ نے فروخت میں غیر معمولی اضافہ کیا ہے۔

پاریکھ نے ورلڈ پینل کے تازہ سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آئی فونز امریکہ، جاپان، چین کے شہری علاقوں، برطانیہ، فرانس اور آسٹریلیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ماڈل ثابت ہوئے ہیں۔ ہندوستان میں بھی خریداروں کی دلچسپی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، خاص طور پر درمیانے درجے کے خریدار اب ایپل کی مصنوعات کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔

Published: undefined

ایپل کی کل آمدنی، جس میں مصنوعات اور خدمات دونوں شامل ہیں، 102.46 بلین ڈالر تک پہنچ گئی، جو کہ گزشتہ سال کی نسبت واضح اضافہ ہے۔ پورے مالی سال کے لیے کمپنی کی آمدنی 416.161 بلین ڈالر رہی، جو کہ 6.42 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتی ہے۔ اسی طرح کمپنی کا کل منافع اس سہ ماہی میں 27.46 بلین ڈالر رہا جبکہ پورے سال کا مجموعی منافع 112.01 بلین ڈالر رہا۔ یہ بالترتیب 86.39 فیصد اور 19.5 فیصد اضافے کے برابر ہے۔

ماہرین کے مطابق، ایپل کی کارکردگی میں بہتری کی بنیادی وجہ آئی فون 16 سیریز کی مضبوط طلب، خدمات کے شعبے میں وسعت اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں صارفین کی بڑھتی دلچسپی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں ایپل کی تیز رفتار ترقی یہ اشارہ دے رہی ہے کہ کمپنی مستقبل میں اس مارکیٹ کو اپنی عالمی آمدنی کا ایک مرکزی حصہ بنانے کی سمت بڑھ رہی ہے۔

Published: undefined