بالی ووڈ

تھیٹر بھگدڑ تنازع: ٹالی وڈ وفد کی تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی سے ملاقات

ٹالی وڈ فلم انڈسٹری کے نمائندوں نے تھیٹر بھگدڑ تنازع کے پس منظر میں تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت معروف فلم ساز اور تلنگانہ اسٹیٹ فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین دل راجو نے کی

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ تلنگانہ سے&nbsp;ملاقات کرتے ٹالی وڈ فلم انڈسٹری کے نمائندے / آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

وزیر اعلیٰ تلنگانہ سے ملاقات کرتے ٹالی وڈ فلم انڈسٹری کے نمائندے / آئی اے این ایس 

 

حیدرآباد میں ٹالی وڈ فلم انڈسٹری کے نمائندوں نے تھیٹر بھگدڑ تنازع کے پس منظر میں تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ اس وفد کی قیادت معروف فلم پروڈیوسر اور تلنگانہ اسٹیٹ فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین دل راجو نے کی۔ وفد میں الو ارجن کے والد الو اروند، اداکار ناگرجنا، وینکٹیش، مرلی موہن، فلم ساز راگھویندر راؤ، سی کلیان، بی وی این پرساد اور ہدایتکار ترویکرم، ہریش شنکر، کوراتالا شیوا اور بویاپتی سرینو شامل تھے۔

Published: undefined

یہ ملاقات بنجارہ ہلز کے پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں ہوئی، جس میں تلنگانہ کے سینماٹوگرافی وزیر کوماٹیریڈی وینکٹ ریڈی، پولیس کے اعلیٰ حکام اور دیگر وزراء بھی موجود تھے۔ ملاقات کا محور الو ارجن کی فلم ’پشپا 2: دی رول‘ کے پریمیئر کے دوران پیش آنے والی بھگدڑ تھی، جس میں ایک خاتون جاں بحق اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہوا تھا۔

الو ارجن، مائیتری مووی میکرز اور ڈائریکٹر سوکمار نے بھگدڑ میں متاثرہ خاندان کو 2 کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کی۔ یہ امداد الو اروند نے دل راجو کے ذریعے خاندان تک پہنچائی، تاکہ اس رقم کو بچوں کے مستقبل کے تحفظ کے لیے استعمال کیا جا سکے۔

Published: undefined

دل راجو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ ملاقات فلم انڈسٹری اور حکومت کے مابین تعلقات مضبوط کرنے اور انڈسٹری کے مسائل پر بات چیت کے لیے کی گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھگدڑ کے بعد کے معاملات اور حکومت کے سینما ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ ملاقات تلگو فلم انڈسٹری کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہے، کیونکہ اس میں مستقبل کے اقدامات اور فلمی تقریبات کے دوران حفاظتی تدابیر پر زور دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined