بالی ووڈ

دبئی کے ’برج خلیفہ‘ پر دکھایا جائے گا شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا ٹریلر

شاہ رخ خان اس وقت مشرق وسطیٰ کے ممالک میں فلم کی بھرپور تشہیر کر رہے ہیں۔ اب وہ برج خلیفہ پر فلم پٹھان کا پروموشن کرتے نظر آئیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>شاہ رخ خان، برج خلیفہ / Getty Images</p></div>

شاہ رخ خان، برج خلیفہ / Getty Images

 

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی آنے والی فلم پٹھان کا ٹریلر دبئی کی برج خلیفہ عمارت پر دکھایا جائے گا۔ یش راج بینر تلے سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پٹھان میں شاہ رخ خان، دیپیکا پاڈوکون اور جان ابراہم مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

Published: undefined

پٹھان کا ٹریلر دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ دبئی میں دکھایا جائے گا۔ شاہ رخ خان اس وقت مشرق وسطیٰ کے ممالک میں فلم کی بھرپور تشہیر کر رہے ہیں۔ وہ انٹرنیشنل لیگ ٹی۔20 کے درمیان اپنی فلم کے ٹریلر کی تشہیر کرتے بھی نظر آئے۔ اب وہ برج خلیفہ پر فلم پٹھان کا پروموشن کرتے نظر آئیں گے۔

Published: undefined

پٹھان کا انٹرنیشنل ڈیجیٹل ڈسٹری بیوشن دیکھ رہے نیلسن ڈی سوزا نے کہا ’پٹھان اپنے وقت کی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں سے ایک ہے۔ اس فلم کو بہت بڑے پیمانے پر پروموشن ملنا چاہیے۔ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ فلم پٹھان کا ٹریلر برج خلیفہ پر دکھایا جائے گا۔

Published: undefined

شاہ رخ خان ان دنوں انٹرنیشنل ٹی۔20 کے لیے دبئی میں ہیں۔ جب ٹریلر چلایا جائے گا تو شاہ رخ خان بھی وہاں موجود ہوں گے۔ دبئی میں شاہ رخ خان کے مداحوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ فلم میں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کے علاوہ پٹھان میں ڈمپل کپاڈیہ اور آشوتوش رانا نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں، فلم 25 جنوری کو ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined