جالندھر میں آرام کے دوران ہاکی کھیلیں گے راہل گاندھی

کانگریس قائدین کے مطابق راہل گاندھی کا ہاکی کھیلنے کا پروگرام آدھے گھنٹے سے زیادہ کا ہوگا۔ واضح رہے کہ جالندھر کو ملک میں ہاکی کی نرسری کہا جاتا ہے۔ اس ہاکی کو بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی دیئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر</p></div>

تصویر ٹوئٹر

user

امریک

بھارت جوڈو یاترا ان دنوں پنجاب میں ہے اور کشمیر میں اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اس یاترا میں مرکزی حیثیت اختیار کئے ہوئے ہیں۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سنتوکھ سنگھ کا یاترا کے دوران انتقال ہو گیا ہے اور یہ کانگریس کے لئے بہت صدمہ کی بات ہے۔

اب سفر جالندھر سے ہوتا ہوا آگے بڑھے گا۔ راہل گاندھی نے پنجاب کے ابھی تک کے اپنے دورے میں پنجابیوں کا دل جیت لیا ہے۔ جالندھر میں یاترا کو لے کر کافی جوش و خروش نظر آ رہا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق راہل گاندھی دوآبہ کے شہر جالندھر کے مقامی تاریخی خالصہ کالج میں ہاکی بھی کھیلیں گے، جو کہ کھیلوں کے شہر کے طور پر دنیا بھر میں مشہور ہے۔ کانگریس قائدین کے مطابق ان کا ہاکی کھیلنے کا پروگرام آدھے گھنٹے سے زیادہ کا ہوگا۔ واضح رہے کہ جالندھر کو ملک میں ہاکی کی نرسری کہا جاتا ہے۔ اس ضلع نے ہاکی کو بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی دیئے ہیں۔ کانگریس ایم ایل اے پرگٹ سنگھ جو ہندوستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان رہ چکے ہیں، ان کی ہی خصوصی درخواست پر راہل گاندھی نے ہاکی کھیلنے کی رضامندی دی ہے۔


جالندھر کے خالصہ کالج میں ہاکی کا مشہور گراؤنڈ ہے۔ یہ میچ یہاں ہوگا اور پرگٹ سنگھ اس خصوصی تقریب کو ترتیب دے رہے ہیں۔ کانگریس ایم ایل اے پرگٹ سنگھ نے ’قومی آواز‘ کو بتایا کہ سابق اولمپین راہل گاندھی کے ساتھ ہاکی کھیلیں گے اور بعد میں ضلع جالندھر کی سرحد تک راہل گاندھی کے ساتھ چلیں گے۔

یہ بھی خاص اہمیت کا حامل ہے کہ راہل گاندھی اپنے ساتھی یاتریوں کے ساتھ 15 جنوری کی سہ پہر خالصہ کالج میں تین گھنٹے قیام کریں گے۔ یہیں وہ دوپہر کا کھانا کھائیں گے۔ ان تین گھنٹوں میں ان کا اولمپک کے سابق کھلاڑیوں سے مقابلہ ہوگا۔ دوپہر کے کھانے کے درمیان وہ پنجاب کے نوجوان ہاکی کھلاڑیوں اور طلباء سے ملاقات کریں گے۔


واضح رہے خالصہ کالج تاریخی اہمیت کا حامل ہے اور جالندھر اور دوآبہ کے قدیم ترین کالجوں میں سے ایک ہے۔ اس خالصہ کالج میں راہل گاندھی پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ لنچ کریں گے۔ عام طور پر یہ ان کے سفر کا ایک ریڈی میڈ نمونہ ہوتا ہے۔ راہل گاندھی کی ٹیم اور کانگریس کارکنوں کے لیے یہاں دوپہر کے کھانے کے لیے جو کچھ بھی تیار کیا جائے گا وہ کھائیں گے۔ کانگریس ایم ایل اے لاڈی شیرو والیا کے مطابق راہل کے لیے الگ سے کوئی خاص پکوان نہیں بنائے جا رہے ہیں۔ تاہم، اگر موسم بہت ٹھنڈا رہا تو پنجاب کا روایتی کھانا، سرسوں کا ساگ اور مکی کی روٹی (جسے راہل گاندھی اور باہر کے لوگ بہت پسند کرتے ہیں) اورگاجر کا حلوہ تیار کیا جائے گا۔ خالصہ کالج کا گراؤنڈ بہت بڑا ہے اور اس کے ایک حصے میں ٹینٹ لگا کر راہل گاندھی کے آرام، میٹنگ اور کارکنوں کے لنچ کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

سیکورٹی کے لحاظ سے خالصہ کالج کے ارد گرد پولیس کا کافی بندو بست ہے۔ اعلیٰ پولیس حکام کے مطابق خالصہ کالج کے پروگرام میں جن لوگوں کو داخلہ دیا جانا ہے ان کے ناموں کی کئی سطحوں پر جانچ پڑتال کی جا رہی ہے اور مکمل چھان بین کے بعد ہی کالج کیمپس میں داخلہ کے لیے ناموں کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔


اہم بات یہ ہے کہ راہل گاندھی پہلی بار ہاکی کے میدان میں کھیلتے نظر آئیں گے۔ راہل گاندھی کو پہلے کبھی کسی نے ہاکی کھیلتے نہیں دیکھا۔ ہاکی پنجاب کے روایتی کھیلوں میں سے ایک ہے اور ریاست نے لاتعداد بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی پیدا کیے ہیں جنہوں نے اعلیٰ انعامات جیت کر ملک اور جالندھر کا نام روشن کیا ہے۔ مقامی تاجروں کے نمائندے نے کہا ہے کہ کھیلوں کی صنعت راہل گاندھی کو ایک خصوصی ہاکی اسٹک پیش کرے گی۔

تصویر: جالندھر کے خالصہ کالج اور متعلقہ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔