بالی ووڈ

فوجی سربراہ نے مشرقی لداخ کا کیا دورہ، حقیقی کنٹرول لائن کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا

ایک فوجی عہدیدار نے بتایا کہ جنرل ناروانے بدھ کے روز مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر اگلی چوکیوں کا دورہ کیا اور موجودہ زمینی صورتحال کا جائزہ لیا

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی  S Fayaz

لیہ: چیف آف آرمی سٹاف جنرل منوج مکند ناروانے نے بدھ کے روز مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن کا دورہ کر کے موجودہ زمینی صورتحال کا جائزہ لیا۔ بتادیں کہ فوجی چیف کا یہ دو روزہ دورہ حقیقی کنٹرول لائن پر ہند – چین کشیدگی اور حال ہی میں چینی فوج کے ہاتھوں بیس ہندوستانی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے پیش نظر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

Published: undefined

ایک فوجی عہدیدار نے بتایا کہ جنرل ناروانے بدھ کے روز مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر اگلی چوکیوں کا دورہ کیا اور موجودہ زمینی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر موصوف جنرل نے فوجی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اسی جوش وجذبے سے کام کرنے کی تلقین کی۔

Published: undefined

مرکزی وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جنرل ناروانے اپنے دو روزہ دورہ کے دوران منگل کو فائر اینڈ فیوری کورپس پہنچ گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر جنرل ناروانے نے فوجی اہلکاروں کے پیشہ ورانہ مظاہرے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں مستقبل میں بھی اپنے فرائض پیشہ ورانہ طریقے سے انجام دینے کے لئے کہا۔

Published: undefined

دریں اثنا حقیقی کنٹرول لائن پر گزشتہ ہفتے ہونے والی ہلاکت خیز جھڑپ کے باعث جنم لینے والی کشیدگی کی وجہ سے جہاں لداخ یونین ٹریٹری میں خوف ودہشت کا ماحول سایہ فگن ہے وہیں دوسری طرف سری نگر – لیہ قومی شاہراہ پر فوجی اور جنگی ساز و سامان والی گاڑیوں کی نقل وحمل بڑھ جانے سے بھی لوگوں میں تشویش و فکر مندی مزید بڑھ گئی ہے۔ تاہم دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ لداخ میں جنگی ساز و سامان کو دفاع کے لئے لایا جارہا ہے جنگ کے لئے نہیں۔ ہندوستان مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کرنے کے حق میں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو