بالی ووڈ

سوشانت کو زہر نہیں دیا گیا! ایمس کے ڈاکٹروں نے خارج کیا امکان: ذرائع

سوشانت سنگھ کی موت کے سلسلہ میں دہلی ایمس کے ڈاکٹروں کے پینل نے سی بی آئی کو اپنی رپورٹ سونپی ہے، ذرائع کے حوالہ سے کہا جا رہا ہے کہ ان کی موت زہر دینے سے نہیں ہوئی تھی

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: سوشانت سنگھ راجپوت موت کے سلسلہ میں دہلی ایمس کے ڈاکٹروں کے ایک پینل نے سی بی آئی کو اپنی رپورٹ سون دی ہے۔ ذرائع کے حوالہ سے میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوشانت کی موت زہر دینے سے نہیں ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ ممبئی پولیس نے اپنی پورٹ میں سوشانت کی موت کو خودکشی قرار دیا تھا، تاہم سوشانت کے اہل خانہ اور ان کے مداحوں کی طرف سے لگاتار زہر دینے کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔ زہر دینے کا الزام لگانے والوں نے ممبئی پولیس کو ہدف تنقید بھی بنایا تھا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ 34 سالہ سوشانت راجپوت کی لاش 14 جون کو مشکوک حالات میں ان کے ممبئی واقع اپارٹمنٹ سے برآمد ہوئی تھی۔ ممبئی پولیس نے پوسٹ مارٹم کی بنیاد پر موت کو خودکشی قرار دیا تھا، لیکن سوشل میڈیا پر قتل کے حوالے سے بحث شروع ہو گئی اور سوشانت کو انصاف دلانے کی مہم بھی شروع کر دی گئی۔

Published: undefined

اس کے بعد سوشانت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی پر سوشانت کے اہل خانہ نے کئی الزامات عائد کیے۔ پہلے ای ڈی نے اس معاملہ میں جانچ کی اور بعد میں اس معاملہ کی تحقیقات سی بی آئی کے ہاتھ میں چلی گئی اور پھر منشیات کا زاویہ بھی پیدا ہو گیا۔ اس کے بعد انسداد منشیات بیورو (این سی بی) نے ریا چکرورتی اور ان کے بھائی کے علاوہ متعدد افراد کو گرفتار کر لیا اور جانچ کی تپش کئی اہم اداکاراؤں کے دامن تک پہنچ گئی۔ اس معاملہ میں دیپیکا پادوکون، شردھا کپور اور سارہ علی خان سے پوچھ گچھ ہو چکی ہے۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایمس پینل نے پوسٹ مارٹم انجام دینے والے ممبئی اسپتال کے عملے کی جانب سے کچھ بے ضابطگیاں کرنے کا معاملہ بھی اٹھایا ہے۔ سوشانت کے اہل خانہ اور کچھ دوستوں نے اس بارے میں سوالات اٹھائے کہ ان کی موت کیسے ہوئی۔ اہل خانہ نے ریا چکرورتی پر سوشانت کو تشدد کا نشانہ بنانے، اسے بغیر علم کے دوائیں دینے، پیسے کے لئے اس کا استحصال کرنے اور اس کی موت میں کردار ادا کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ ابھی پچھلے ہفتے ہی اس کنبہ کے وکیل وکاس سنگھ نے دعوی کیا تھا کہ ایمس پینل میں موجود ایک ڈاکٹر نے انہیں بتایا تھا کہ سوشانت سنگھ کا گلا گھونٹا گیا تھا۔

Published: undefined

انہوں نے ایک ٹوئٹ میں لکھا، 'سی بی آئی کے خود بخود ایس ایس آر کے قتل میں خودکشی کو تبدیل کرنے کے فیصلے میں تاخیر سے مایوسی بڑھ رہی ہے۔ ایمس ٹیم کے ایک ڈاکٹر نے بہت پہلے بتایا تھا کہ میں نے جو تصاویر بھیجی ہیں ان سے 200 فیصد ایسا لگتا ہے کہ موت گلا گھونٹ کر کی گئی ہے۔

Published: undefined

اس دعوے کے بعد ریا چکرورتی کے وکیل نے ایک نئے میڈیکل بورڈ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ تحقیقات کو غیر جانبدارانہ اور مداخلت سے محفوظ رکھیں۔ تاہم ، پیر کے روز سی بی آئی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سی بی آئی اس معاملے کی پیشہ ورانہ انداز میں تحقیقات کر رہی ہے، جہاں ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

ذرائع کا کہنا ہے کہ زہر دینے کو خارج الامکانات کیے جانے کے باوجود سی بی آئی خود کشی کے لئے اکسانے والے الزامات کے سلسلہ میں اپنی تحقیقات کو جاری رکھ سکتی ہے۔ ممبئی پولیس نے اپنے مقدمہ میں ان الزامات کو بھی شمار کیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایمس ڈاکٹروں کے پینل نے پوسٹ مارٹم کرنے والے ممبئی اسپتال کے عملے کی طرف بھی گڑبڑی کیے جانے کا مسئلہ اٹھایا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined