
Getty Images
ممبئی: بالی ووڈ کی شہرۂ آفاق رومانٹک فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے (ڈی ڈی ایل جے) کی ریلیز کو 30 برس مکمل ہونے پر دنیا بھر کے شائقین کے لیے ایک تاریخی خوش خبری سامنے آئی ہے۔ لندن کے مشہور لیسسٹر اسکوائر میں واقع سینس اِن دی اسکوائر اسٹیچو ٹریل میں فلم کے مرکزی کردار ’راج‘ اور ’سمرن‘ کے کانسے کے مجسمے کا باضابطہ طور پر انکشاف کیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ہندوستانی فلم کو اس عالمی شہرت یافتہ مقام پر مستقل طور پر جگہ دی گئی ہے۔
Published: undefined
مجسمے میں شاہ رخ خان اور کاجول کو ان کے آئکونک پوز میں دکھایا گیا ہے، جو گزشتہ تین دہائیوں سے شائقین کے دلوں میں بسے ہوئے ہیں۔ اسٹیچو ٹریل میں اس سے قبل ہیری پاٹر، بیٹ مین، مسٹر بین اور لوریل اینڈ ہارڈی جیسے مشہور ہالی ووڈ کرداروں کے مجسمے موجود ہیں اور اب راج–سمرن کی شمولیت نے ہندوستانی سنیما کی عالمی موجودگی کو مزید مستحکم کر دیا ہے۔
شاہ رخ خان نے اس یادگار لمحے کی تصویریں اپنے انسٹا گرام پر شیئر کیں اور ساتھ اپنے مشہور مکالمے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا،
’’بڑے بڑے ملکوں میں ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں، سینوریٹا۔ لندن کے لیسِٹر اسکوائر میں راج اور سمرن کا برانز مجسمہ دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔ یہ ڈی ڈی ایل جے کے 30 سال مکمل ہونے کا جشن ہے۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اعزاز ہندوستانی سینما کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے اور اس موقع کو ممکن بنانے والے تمام افراد کے شکر گزار ہیں۔ شاہ رخ نے لندن آنے والے مداحوں کو دعوت دی کہ وہ سینس اِن دی اسکوائر میں اس مجسمے کے سامنے جا کر اپنی یادیں بنائیں۔
خیال رہے کہ 1995 میں ریلیز ہونے والی دل والے دلہنیا لے جائیں گے نہ صرف ہندوستانی فلم کی تاریخ کی سب سے کامیاب فلموں میں سے ایک ہے بلکہ دہائیوں تک سینما گھروں میں چلنے کا منفرد ریکارڈ بھی رکھتی ہے۔ آدتیہ چوپڑا کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں شاہ رخ خان اور کاجول کے علاوہ انوپم کھیر، فریدہ جلال، امریش پوری، مندرا بیدی، ہمانی شیوپوری اور دیگر فنکاروں نے اہم کردار ادا کیے تھے۔
Published: undefined