بالی ووڈ

فلم ’صنم بے وفا‘ کے ہدایت کار ساون کمار کا انتقال، سلمان خان کا اظہارِ غم

ساون کمار کے پی آر او منٹو سنگھ کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ ’’ساون جی 86 سال کے تھے اور انھوں نے شادی نہیں کی تھی۔ ان کا ایک بھائی اور 3 بہنیں ہیں۔‘‘

ساون کمار، فائل تصویر آئی اے این ایس
ساون کمار، فائل تصویر آئی اے این ایس 

مشہور و معروف فلم ہدایت کار ساون کمار ٹاک نے اس دنیائے فانی کو الوداع کہہ دیا ہے۔ وہ امراض قلب میں مبتلا تھے اور بدھ کے روز تکلیف بڑھنے پر انھیں کوکیلا بین اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی حالت لگاتار سنگین بنی ہوئی تھی، اور اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ان کا انتقال ہو گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ساون کمار مشہور فلم اداکار سلمان خان کو ’صنم بے وفا‘ میں ڈائریکٹ کر چکے ہیں، اور ساون کمار کے انتقال پر ان کا رد عمل بھی سامنے آیا ہے۔ سلمان خان نے اظہارِ غم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ ان کے دل میں رہیں گے۔

Published: undefined

ساون کمار کے پی آر او منٹو سنگھ کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ ’’ساون جی 86 سال کے تھے اور انھوں نے شادی نہیں کی تھی۔ ان کے ایک بھائی اور 3 بہنیں ہیں۔ دو دن سے انھیں دل میں تکلیف محسوس ہو رہی تھی جس کے بعد انھیں کوکیلا بین امبانی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ آج شام تقریباً چار بجے ان کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔‘‘

Published: undefined

ساون کمار نے کئی بلاک بسٹر فلموں کی ہدایت کاری کی جس میں ’صنم بے وفا‘، ’سوتن‘، ’ساجن بنا سہاگن‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔ ساون کمار کے بھتیجے نوین کمار کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت طویل عرصہ سے خراب چل رہی تھی۔ پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انھیں پھیپھڑوں میں انفیکشن اور سانس لینے میں بھی تکلیف ہو رہی تھی۔ ڈاکٹروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ساون کمار پھیپھڑے کی بیماری میں پہلے سے مبتلا تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined