بالی ووڈ

دھوکہ دہی معاملہ: راج کُندرا کا انکشاف، ’نوٹ بندی سے برباد ہوا کاروبار، قرض میں ڈوبا خاندان‘

راج کندرا نے ممبئی پولیس کی پوچھ تاچھ میں بتایا کہ نوٹ بندی سے ان کے کاروبار کو بھاری نقصان ہوا اور خاندان قرض میں ڈوب گیا۔ 60 کروڑ کی دھوکہ دہی کیس میں ای ڈی اور پولیس کی تحقیقات جاری ہیں

<div class="paragraphs"><p>راج کندرا / آئی اے این ایس</p></div>

راج کندرا / آئی اے این ایس

 

ممبئی: اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور صنعت کار راج کندرا نے 60 کروڑ روپے کی مبینہ مالی دھوکہ دہی کے معاملے میں ممبئی پولیس کی اقتصادی جرائم شاخ (ای او ڈبلیو) کے سامنے اہم انکشافات کیے ہیں۔ کندرا نے بیان میں کہا کہ نوٹ بندی کے فیصلے نے ان کے کاروبار کو بری طرح متاثر کیا، جس کے نتیجے میں وہ بھاری قرض میں ڈوب گئے۔

Published: undefined

ممبئی پولیس نے جمعے کو جاری بیان میں بتایا کہ ای او ڈبلیو کی ٹیم نے راج کندرا سے کئی گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی، جس دوران انہوں نے اعتراف کیا کہ نوٹ بندی کے بعد ان کی کمپنی، جو الیکٹریکل اور گھریلو آلات کے کاروبار سے منسلک تھی، شدید مالی بحران کا شکار ہوگئی۔ اس نقصان کے باعث وہ تقریباً 60 کروڑ روپے کی رقم واپس چکانے میں ناکام رہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، راج کندرا سے یہ دوسری مرتبہ پوچھ تاچھ کی گئی ہے اور انہیں آئندہ ہفتوں میں دوبارہ طلب کیا جائے گا تاکہ کیس کے دیگر مالی گوشوں کو بھی واضح کیا جا سکے۔ تحقیقات کرنے والے افسران کا کہنا ہے کہ معاملے میں متعدد کاروباری شراکت داروں اور فنکاروں کے بیانات بھی قلم بند کیے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

اس سے قبل ممبئی کی سیشن عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ شلپا شیٹی کو ملک چھوڑنے کی اجازت تبھی دی جا سکتی ہے جب وہ دھوکہ دہی میں ملوث رقم واپس کریں۔ شلپا کے وکیل نے عدالت سے کولمبو جانے کی اجازت مانگی تھی، جس پر عدالت نے طنزیہ انداز میں پوچھا کہ ’’کیا دعوت نامہ آ چکا ہے؟‘‘ وکیل نے جواب دیا کہ اجازت ملنے کے بعد ہی دعوت نامہ موصول ہوگا۔ عدالت نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ 60 کروڑ روپے کی رقم کی واپسی کے بعد ہی اس معاملے پر غور کیا جائے گا۔ اگلی سماعت 14 اکتوبر کو مقرر ہے۔

راج کندرا نے دورانِ پوچھ تاچھ یہ بھی بتایا کہ انہوں نے کاروباری لین دین کے تحت اداکاراؤں بپاشا باسو، نیہا دھوپیا اور پروڈیوسر ایکتا کپور کو پیشہ ورانہ بنیاد پر کچھ رقم ادا کی تھی۔ ان لین دین کی تفصیلات اب پولیس کی تفتیش کا حصہ ہیں۔

Published: undefined

اسی دوران، شلپا شیٹی اور راج کندرا نے کروا چوتھ کے موقع پر سوشل میڈیا پر اپنی جھلکیاں بھی شیئر کی ہیں۔ شلپا نے ہاتھوں اور پیروں پر لگی مہندی کی تصاویر پوسٹ کیں جن میں کنول کے پھولوں کا خوبصورت ڈیزائن نظر آ رہا ہے۔ ایک اور ویڈیو میں انہوں نے اپنی ’’سرگی‘‘ دکھائی، جس میں کھجور، میٹھائیاں اور دیگر پکوان شامل تھے۔ روایت کے مطابق پنجاب میں گھر کی بڑی عورت صبح برہم مہیورت میں سرگی دیتی ہے۔

اگرچہ سوشل میڈیا پر ان کی یہ تصویریں تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، لیکن دوسری جانب پولیس کی تفتیش نے ان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ ممبئی پولیس کے مطابق، کیس کے تمام مالی پہلوؤں کی جانچ کے بعد ہی کسی نتیجے پر پہنچا جا سکے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined