بالی ووڈ

گورنر جس طرح کنگنا سے ملے، اسی طرح پیاز کاشتکاروں سے بھی ملیں: کسانوں کی تنظیم کا مطالبہ

مہاراشٹر میں پیاز کی کاشت کرنے والے کسانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح گورنر نے کنگنا رناوت سے ملاقات کی ہے اسی طرح اب ان سے بھی ملاقات کریں

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

ممبئی: : ریاستی گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے لوگ اپنے مختلف مطالبات اور شکایتوں کے سلسلے میں ملاقات کر رہے ہیں اسی تناظر میں اب ریاست میں پیاز کی کاشت کرنے والے کسانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح گورنر نے کنگنا رناوت سے ملاقات کی ہے اسی طرح اب ان سے بھی ملاقات کریں۔

Published: undefined

کسانوں کے لیے جدوجہد کرنے والی ایک تنظیم نے کہا ہے کہ ، ریاستی گورنر بھگت سنگھ کوشیاری حساس ہیں اور وہ انصاف مانگنے والوں کو ضرور ملتے ہیں۔ انجمن کے بانی صدر ہنسراج وڈگولے نے ایک بیان اور ایک ویڈیو کے ذریعے سوشل میڈیا پر اس طرح کی اپیل کی ہے۔

14 ستمبر کو مرکز ی حکومت نے اچانک پیاز کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سلسلے میں کاشتکاروں کو کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

Published: undefined

وہ کچھ دن پہلے ایک بحریہ کے ایک سابق فوجی سے ملے ہیں ،صرف یہی نہیں ،بلکہ انھوں نے مشہور فلمی اداکارہ کنگنا رناوت سے بھی اس کی شکایت سننے کے لیے ملاقات کی تھی ۔ یہاں پیاز کی برآمد پر پابندی کے فیصلے نے ریاست کے لاکھوں کسانوں کے گھر تباہ کردیئے ہیں۔ان کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے مرکز سے ثالثی کے لے گورنر جمعہ کے روز یقینی طور پر ہم سے ملیں گے، اس طرح کا اظہار تنظیم کی جانب سے کیا گیا ہے۔

Published: undefined

حکومت کی جانب سے پیاز کی برآمد پر پابندی کے فیصلے کو کسانوں کے پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے کسانوں میں کافی عدم اطمینان ہے۔

بے انصافی کے شکار بہت سے لوگ گورنر سے ملتے ہیں۔ اس لیے وہ ہم سے بھی ملیں گے، وڈگولے نے مزید کہا کہ انہوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے بھی ملاقات کر کے کسانوں پر ہو رہی زیادتی کی شکایات دور کرنے کی کوشش کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined