بالی ووڈ

نوازالدین ایک روپے میں بن گئے ’منٹو‘

نندیتا داس نے کہا، اچھے اداکار اچھے کام کے بھوکے ہوتے ہیں اور بڑی سے بڑی رقم بھی ان کے لئے کوئی معنی نہیں رکھتی۔‘‘

تصویر ٹوئٹر/<a href="https://twitter.com/Nawazuddin_S">@Nawazuddin_S</a>
تصویر ٹوئٹر/@Nawazuddin_S فلم ’منٹو‘ کی تصویر جسے نواز الدین نے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا ہے

ممبئی: بالی ووڈ میں اپنے سنجیدہ کردار کے لئے معروف نوازالدین صدیقی نے اپنے آنے والی فلم منٹو کے لئے ایک روپے فیس لی ہے۔ بالی ووڈ کی ڈائریکٹر نندیتا داس نے متنازعہ ادیب سعادت حسن منٹو کی زندگی پر مبنی فلم منٹو بنائی ہے، نوازالدین صدیقی فلم میں منٹو کے کردار میں نظر آئیں گے۔

بتایا جارہا ہے کہ اس فلم کے لئے انہوں نے صرف ایک روپیہ بطور فیس کے طور پر لیا ہے۔ نوازالدین کا یہ فیصلہ نندیتا داس کے دل کو چھو گیا۔

Published: undefined

نندیتا داس نے بتایا کہ یہ سخاوت کی ایک بڑی مثال ہے کہ کوئی اداکار آپ کی فلم میں اپنی عام فیس کے بغیر کام کر رہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ فلم کے کم بجٹ کو مدِنظر رکھتے ہوئے نندیتا نے انہیں محض ایک روپے کی پیش کش کی تھی اور نواز الدین مان گئے۔

Published: undefined

’منٹو‘ کے لئے رشی کپور، پریشراول، رنبیر شوری، دویا دت اور جاویداختر نے بھی کو ئی پیسہ نہیں لیا ہے۔ نندیتا داس نے بتایا کہ ’’رشی کپور نے پہلی میٹنگ میں ہی اس فلم میں کام کرنے کے لئے حامی بھر لی اور فیس کے بارے میں پوچھا تک نہیں، اچھے اداکار اچھے کام کے بھوکے ہوتے ہیں اور جب ان کے پاس مرضی کا پروجیکٹ آئے تو وہ کسی بھی قیمت پرسمجھوتا نہیں کرتے، اُن کے لئے تب بڑی سے بڑی رقم بھی کوئی معنی نہیں رکھتی‘‘۔

Published: undefined

برصغیر کے معروف مصنف سعادت حسن منٹو کی زندگی پر مبنی یہ فلم ستمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined