بالی ووڈ

کرن ویر مہرا 'بگ باس 18' کے فاتح، ٹرافی کے ساتھ لاکھوں کی انعامی رقم جیتی

'بگ باس 18' کو اس کا فاتح مل گیا ہے۔ کرن ویر مہرا نے سب کو شکست دے کر شو کی ٹرافی جیت لی ہے۔ مداح ان کی جیت کا جشن منا رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

 

سلمان خان کے ریئلٹی شو 'بگ باس 18' کے فاتح کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سال کرن ویر مہرا نے تمام مدمقابلوں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی ہے۔ شو کے رنر اپ ویوین ڈیسینا تھے۔ دراصل گزشتہ کئی دنوں سے کرن ویر مہرا نے اپنے کھیل سے بہت سے لوگوں کا دل جیت لیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ وہ شو کے فاتح بنے۔

Published: undefined

کرن ویر مہرا گزشتہ کئی دنوں سے ووٹنگ کے رجحان کی قیادت کر رہے تھے۔ تاہم ویوین ڈیسینا نے بھی انہیں ووٹوں کے لحاظ سے سخت مقابلہ دیالیکن ٹرافی نہ جیت سکے۔ اس دوران کرن کی فیملی اور مداح ان کی جیت کا جشن منا رہے ہیں۔ اس شو میں رنر اپ ویوین ڈیسینا تھے، جب کہ رجت دلال نے تیسری، اویناش مشرا چوتھی اور چم درنگ نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

Published: undefined

سلمان خان کے شو 'بگ باس سیزن 18' کی ٹرافی کرن ویر مہرا کے گھر پہنچ گئی۔ شو کی ٹرافی کے ساتھ کرن نے انعامی رقم کے طور پر 50 لاکھ روپے کی بھاری رقم بھی جیت لی ہے۔ شو میں رنر اپ رہنے والے ویوین ڈیسینا کو بہت سے خصوصی انعامات بھی ملے ہیں۔

Published: undefined

آپ کو بتاتے چلیں کہ شو کی اختتامی شام بہت شاندار رہی۔ جس میں تمام مقابلوں نے اپنی دھماکہ خیز پرفارمنس سے لوگوں کو خوب محظوظ کیا۔ کرن، شلپا اور ویوین کے ڈانس نے بھی حاضرین کے دل جیت لیے۔اس بار سلمان خان کے شو میں ٹاپ 5 نہیں بلکہ ٹاپ 6 کنٹیسٹنٹ نے اپنی جگہ بنائی۔ کرن ویر مہرا کے علاوہ اس فہرست میں ویوین ڈیسینا، اویناش مشرا، چم درنگ، ایشا سنگھ اور رجت دلال کے نام شامل ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ شو میں کرن ویر مہرا اور چم درنگ کے درمیان محبت کی تکون کو بھی لوگوں نے پسند کیا۔ حالانکہ دونوں نے ہمیشہ اس رشتے کو دوستی قرار دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined