بالی ووڈ

’کیا اے آر رحمن اور سائرہ بانو میں صلح کی امیدیں باقی ہیں؟‘ وکیل وندنا شاہ کے بیان سے اٹھا سوال

وکیل کا کہنا ہے کہ ’’میں مثبت سوچ رکھنے والی انسان رہی ہوں۔ میں ہمیشہ محبت کی بات کرتی ہوں۔ رحمن اور سائرہ نے جو بیان دیے ہیں ان میں درد صاف نظر آتا ہے۔ میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ صلح ممکن نہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>اے آر رحمن اور سائرہ بانو، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اے آر رحمن اور سائرہ بانو، تصویر آئی اے این ایس

 

دنیائے موسیقی کے بے تاج بادشاہ اے آر رحمن کی زندگی اس وقت غم کے سایہ میں ہے۔ شریک حیات سائرہ بانو سے علیحدگی کا اعلان کرنے کے بعد وہ بہت مایوس نظر آئے ہیں اور انھوں نے اپنی تکلیف کا اظہار سوشل میڈیا پوسٹ میں بھی کیا تھا۔ حالانکہ وہ خود کو مصروف رکھنے پر ہی توجہ دے رہے ہیں اور گزشتہ دنوں وہ گوا میں 55ویں ہندوستانی بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں نظر آئے تھے۔ یہاں ان کی ایک میوزک ڈاکیومنٹری ’ہیڈ ہنٹنگ ٹو بیٹ باکسنگ‘ کی نمائش کی گئی تھی۔ اس درمیان ان کی وکیل وندنا شاہ کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس نے رحمن اور سائرہ کے شیدائیوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ کیا دونوں کے درمیان صلح ہو سکتی ہے؟

Published: undefined

دراصل ایڈووکیٹ وندنا شاہ نے امید ظاہر کی ہے کہ رحمن اور سائرہ کے درمیان صلح ہونے کی گنجائش سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ ایک انٹرویو میں سائرہ بانو کی وکیل وندنا شاہ نے کہا کہ ’’میں مثبت سوچ رکھنے والی انسان رہی ہوں۔ میں ہمیشہ محبت کی بات کرتی ہوں۔ رحمن اور سائرہ نے جو بیان دیے ہیں، ان میں درد صاف نظر آتا ہے۔ ان کی ایک طویل شادی رہی ہے۔ دونوں نے جو فیصلہ لیا ہے، بہت سوچ سمجھ کر لیا ہے۔ لیکن میں نے کہیں بھی یہ نہیں کہا ہے کہ صلح ممکن نہیں۔‘‘

Published: undefined

ایڈووکیٹ وندنا شاہ کے اسی بیان سے لوگ امید کر رہے ہیں کہ رحمن اور سائرہ شاید پھر سے اپنے طلاق کے فیصلے پر غور کر سکتے ہیں اور دوبارہ ایک ہو سکتے ہیں۔ حالانکہ نہ ہی اے آر رحمن اور نہ ہی سائرہ بانو کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی بیان سامنے آیا ہے۔ ایڈووکیٹ وندنا شاہ کا بیان ان کا ذاتی بیان تصور کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined