کرشمہ کپور، تصویر یو این ؤئی
ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور آج 49 برس کی ہو گئیں، 25 جون 1974 کو ممبئی میں پیدا ہونے والی کرشمہ کپور کو اداکاری کا فن ورثے میں ملا، ان کے والد رندھیر کپور ایک اداکار تھے، جب کہ والدہ ببیتا ایک معروف فلمی اداکارہ تھیں، کرشمہ کپور نے بطور اداکارہ اپنے سینی کیریئر کا آغاز سال 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم پریم قیدی سے کیا، کرشمہ کی قسمت کا ستارہ سال 1996 میں ریلیز فلم راجہ ہندوستانی سے چمکا، اس فلم میں عامر خان ہیرو تھے۔ بہترین گانوں، موسیقی اور اداکاری سے مزین اس فلم کی کامیابی نے کرشمہ کپور کو اسٹار بنا دیا۔
Published: undefined
سال 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دل تو پاگل ہے‘ کرشمہ کپور کے سینی کیریئر کی ایک اور اہم فلم ثابت ہوئی۔ یش چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں وہ مادھوری دکشت کے مدمقابل تھیں، پھر بھی وہ اپنی عمدہ اداکاری سے ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے میں کامیاب رہیں۔
Published: undefined
نوے کی دہائی میں کرشمہ کپور پر الزام تھا کہ وہ صرف گلیمرس کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ پروڈیوسر ہدایت کار شیام بینیگل نے اس تصویر سے نکالنے میں ان کی مدد کی اور انہیں فلم زبیدہ میں ٹائٹل رول دیا۔ فلم میں اداکارہ ریکھا کی موجودگی کے باوجود کرشمہ کپور اپنی زبردست اداکاری سے شائقین کا دل جیتنے میں کامیاب رہیں۔ فلم میں ان کی زبردست اداکاری پر انہیں فلم فیئر کریٹکس ایوارڈ سے نوازا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined