بالی ووڈ

’عزت کی امید سستے لوگوں سے نہ رکھیں‘، فلم دی کشمیر فائلس کو فلم فیئر ایوارڈ نہ ملنے پر چھلکا انوپم کھیر کا درد

فلم ’دی کشمیر فائلس‘ کے لیے انوپم کھیر کو بیسٹ ایکٹر لیڈنگ رول کے زمرہ میں نامزد کیا گیا تھا، لیکن یہ ایوارڈ فلم ’بدھائی دو‘ کے لیے راج کمار راؤ کو مل گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

فلم فیئر ایوارڈ کا اعلان گزشتہ دنوں کر دیا گیا اور کچھ لوگ اس بات پر حیران ہیں کہ 7 زمروں میں نامزد ہونے کے باوجود فلم ’دی کشمیر فائلس‘ کو ایک بھی ایوارڈ نہیں ملا۔ فلم فیئر ایوارڈ نہ ملنے سے ’دی کشمیر فائلس‘ کے اداکار انوپم کھیر بھی انتہائی مایوس دکھائی دے رہے ہیں۔ اس تعلق سے انھوں نے انسٹاگرام پر ایک نوٹ شیئر کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’عزت ایک مہنگا تحفہ ہے، اس کی امید سستے لوگوں سے نہ رکھیں۔‘‘ اس پوسٹ کے ساتھ انھوں نے ہیش ٹیگ دی کشمیر فائلس بھی لکھا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ فلم ’دی کشمیر فائلس‘ کے لیے انوپم کھیر کو بیسٹ ایکٹر لیڈنگ رول کے زمرہ میں نامزد کیا گیا تھا، لیکن یہ ایوارڈ فلم ’بدھائی دو‘ کے لیے راج کمار راؤ کو مل گیا۔ حالانکہ ’دی کشمیر فائلس‘ کو ایک بھی ایوارڈ نہ ملنے سے انوپم کھیر کی مایوسی پر بھی کچھ لوگوں نے حیرانی ظاہر کی ہے۔ ان کے انسٹاگرام پوسٹ پر ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’اگنیہوتری نے منع کیا تھا کھیر صاحب!‘‘

Published: undefined

دراصل وویک اگنیہوتری نے فلم فیئر ایوارڈ سے پہلے ہی اس تقریب میں شامل ہونے سے منع کر دیا تھا۔ فلم ’دی کشمیر فائلس‘ کے 7 الگ الگ زمروں میں نامزد ہونے کے بعد بھی ہدایت کار وویک اگنیہوتری اس ایوارڈ شو میں شامل نہیں ہوئے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر فلم فیئر ایوارڈ کو اینٹی-سنیما بھی بتایا تھا۔ اندیشے ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ وویک اگنیہوتری کے اسی بیان کی وجہ سے ’دی کشمیر فائلس‘ کو کسی بھی کیٹگری میں فاتح کے طور پر نہیں منتخب کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined