حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈینسی کے زیر انتظام عمرہ کے مناسک کی ادائی اور مسجد حرام میں نمازیوں کی تعداد کو کنٹرول کرنے کی ذمہ دار انتظامیہ نے مطاف کے صحن میں طواف کے لیے مختص کردہ راستے تبدیل کر دیے ہیں۔
Published: undefined
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عمرہ مناسک کی بحالی کے پہلے اور دوسرے مراحل میں طواف کے لیے جو ٹریک وضع کئے گئے تھے تیسرے مرحلے کے بعد ان میں تبدیلی کی گئی ہے۔ پہلے دو ٹریک عمر رسیدہ اور معذور سے دوچار عمرہ زائرین کے لیے مختص ہیں۔ ایک ٹریک سے دوسرے ٹریک کے درمیان 360 سینٹی میٹر کا فاصل ہے۔
Published: undefined
ھجوم کو کنٹرول کرنے کی ذمہ دار کمیٹی کے ڈائریکٹر انجینیر اسامہ الحجیلی نے بتایا کہ جنرل پریزیڈینسی نے مطاف میں عمرہ زائرین کے طواف میں مدد کے لیے تین الگ الگ رنگوں کی وردیوں والے 531 افراد تعینات کیے ہیں انہیں 159 کے گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر 18 رضاکاروں کے لیے ایک سپر وائزر مقر ہے۔ خواتین کو کنٹرول کرنے کے لیے 250 خواتین پر مشتمل عملہ تعینات ہے۔
Published: undefined
حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈینسی کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے عمرہ مناسک کے تیسرے مرحلے کے آغاز کے بعد صحن مطاف میں عمرہ زائرین کے لیے مختص کردہ ٹریک تبدیل کرنے اور پہلے دو ٹریک صرف معذور اور عمرہ رسیدہ معتمرین کے لیے مختص کرنے کو کہا گیا تھا۔
Published: undefined
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صحن مطاف میں ہونے والی تبدیلیوں کا پس منظر کرونا کی وبا کی روک تھام کے لیے اقدامات ہیں اور حکومت بیت اللہ میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدمات کررہی ہے۔
(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined