عرب ممالک

بیرون ملک عمرہ زائرین کو کون سی شرائط پوری کرنا لازم؟

بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے پاس الحرمین الشریفین میں عمرہ، نماز ادائیگی اور مسجد نبوی کی زیارت اور روضہ مطہرہ میں صلاہ وسلام پیش کرنے کی پیشگی منظوری ہونا لازمی ہے۔

بیرون ملک عمرہ زائرین کو کون سی شرائط پوری کرنا لازم؟
بیرون ملک عمرہ زائرین کو کون سی شرائط پوری کرنا لازم؟ 

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے بیرون سعودی عرب سے عمرہ زائرین کے استقبال کے لیے ضوابط کا اعلان کیا ہے۔ بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد کا سلسلہ اگلے اتوار سے شروع ہو رہا ہے۔ عمرہ ادائیگی کی بتدریج بحالی کا یہ تیسرا مرحلہ ہے۔

Published: undefined

’العربیہ‘ کو اپنے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تیسرے مرحلے میں بیرون ملک سے عمرہ کے لئے مملکت آنے والوں کی عمر کی حد 18 سے 50 برس مقرر کی گئی ہے۔ ان متعمرین کو کرونا وائرس سے محفوظ ہونے کے ثبوت کے طور پر PCR ٹیسٹ پیش کرنا ہو گا۔ یہ رپورٹ سعودی حکومت کی منظور شدہ لیبارٹریوں کی جاری کردہ ہونی چاہیے۔ رپورٹ سفر سے 72 گھنٹے قبل تیار کی گئی ہو۔

Published: undefined

اس کے علاوہ بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے پاس الحرمین الشریفین میں عمرہ، نماز ادائیگی اور مسجد نبوی کی زیارت اور روضہ مطہرہ میں صلاہ وسلام پیش کرنے کی پیشگی منظوری ہونا لازمی ہے۔ یہ منظوری ’’اعتمرنا‘‘ نامی ایپ کے ذریعے تمام قواعد وضوابط مکمل کرنے کی بعد ہی حاصل کی جا سکتی ہے۔ بیرون ملک سے عمرہ زائرین کو منظور شدہ مدت کے دروان مملکت آمد اور واپسی کے کنفرم ریٹرن ٹکٹ بھی پیش کرنے ہوں گے۔

Published: undefined

بیرون ملک سے عمرہ کے لیے جانے والے متعمرین کو دن کے تین وقت کھانوں کی سہولت فراہم کرنے والے رہائش گاہ کی بکنگ کا ثبوت بھی ہمراہ لانا ہو گا۔ تین دن آئیسولیشن میں گزارنے کے دوران انہیں عمرہ ادائیگی کے دوران احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائے گا جن پر وہ سعودی عرب آمد سے واپسی تک انتہائی ذمہ داری سے عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔

Published: undefined

شرائط میں عمرہ کمپنی پر زور دیا گیا ہے کہ وہ عازم عمرہ کے سفری دستاویزات میں فراہم کردہ معلومات جن میں تاریخ پیدائش وغیرہ شامل ہے کو سفر سے 34 گھنٹے قبل درست قرار دے کر عمرہ سسٹم میں ڈالا جائے۔ ہر عازم عمرہ کا ٹکٹ، فلائٹ، روانگی کا شہر، وقت، آمد کا شہر، تاریخ اور وقت سسٹم میں ایڈ کرنا لازمی ہے۔ نیز واپسی سے متعلق بھی یہی معلومات سسٹم میں ایڈ کی جائیں گی۔

Published: undefined

اس کے علاوہ مکہ اور مدینہ میں رہائش کی تفصیل سسٹم میں شامل کی جائے گی۔ سعودی عمرہ کمپنی اور ایجنٹ ان معلومات کی صحت سے متعلق ذمہ دار ہوگا۔ ان معلومات کے غلط ہونے کی صورت میں بیرونی ایجنٹ ایسے عمرہ زائرین کو سعودی عرب آمد پر تین زورہ لازمی آئیسولیشن میں رکھوانے کے پابند ہوں گے۔ اس کا انتظام اسی ہوٹل میں کیا جائے گا، جہاں عمرہ زائر کا قیام ہو گا۔ ایسے عمرہ زائرین کے پچاس پچاس کے گروپ بنا کر عمرہ کمپنی ان کا ایک گائیڈ مقرر کرے گی۔ ان افراد کے لیے ایک پروگرام ترتیب دیا جائے گا جس میں ان کا سفر، رہائش اور ٹرانسپورٹ شامل ہو گی۔ اس پروگرام کو بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی ’اعتمرنا‘ اپپ میں بک شیڈول سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔

Published: undefined

وزارت حج وعمرہ نے ہدایت کی ہے کمپنی عمرہ پیکج میں طے کردہ سہولتوں جن میں رہائش، ٹرانسپورٹ، فیلڈ سروسز، انشورنس، خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے عمل کی نگرانی کرے گی۔ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں فوری تدارک کی کارروائی کرے گی۔ رہائش گاہ سے حرم تک لانے لیجانے، میقات تک رسائی اور ہر گروپ کے لیے گائیڈ کی تعیناتی کو یقینی بنانا بھی کمپنی کی ذمہ داری ہے۔

Published: undefined

اس کے علاوہ وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمے وقتاً فوقتاً دوسرے ملکوں سے آنے والے عمرہ زائرین کا ڈیٹا مرتب کرتے رہیں گے اور ہر ملک کے حوالے اگر کوئی مخصوص پروٹوکول پر عمل درآمد کرانا لازمی ہو تو اس کی پیروی کرائی جائے۔ انہیں اسی حوالے سے سفر اور رہائش کی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ کرونا وائرس کے پھیلاو کے خطرات کو کم سے کم کیا جا سکے۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined