قومی خبریں

پھر زخمی ہوئیں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، ہیلی کاپٹر میں چڑھتے وقت پیر پھسلنے سے لگی چوٹ

ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں داخل ہوتے وقت ممتا بنرجی کا پیر پھسل گیا اور وہ گر گئیں، اس سے انھیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ممتا بنرجی فائل فوٹو/&nbsp; تصویر ٹوئٹر&nbsp;<a href="https://twitter.com/AITCofficial">@AITCofficial</a></p></div>

ممتا بنرجی فائل فوٹو/  تصویر ٹوئٹر @AITCofficial

 

لوک سبھا انتخاب کا دوسرا مرحلہ 26 اپریل کو اختتام پذیر ہو گیا، اور اس کے اگلے ہی دن، یعنی آج مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی زخمی ہو گئی ہیں۔ وہ اگلے مراحل کے لیے انتخابی تشہیر کی تیاری کر رہی تھیں اور درگاپور میں ہیلی کاپٹر میں داخل ہو رہی تھیں جب ان کا پیر پھسل گیا۔ اس وجہ سے وہ ہیلی کاپٹر کے دروازے پر ہی گر گئیں۔ حالانکہ انھوں نے اپنا سفر منسوخ نہیں کیا اور آسنسول کے لیے روانہ ہو گئیں۔ کہا جا رہا ہے کہ چوٹ زیادہ سنگین نہیں ہے۔

Published: undefined

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس حادثہ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں چڑھتے وقت وہ جب سیڑھیوں سے اوپر پہنچیں اور ہیلی کاپٹر میں داخل ہوئیں تو اسی وقت ان کا پیر پھسل گیا اور وہ گر گئیں۔ انھیں گرتا دیکھ کر وہاں موجود سیکورٹی اہلکار نے انھیں اٹھایا۔ ہیلی کاپٹر میں گرنے کے سبب ممتا بنرجی کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب ممتا بنرجی اس طرح زخمی ہوئی ہیں۔ وہ پہلے بھی کئی بار زخمی ہو چکی ہیں اور کچھ مواقع پر تو انھیں گہری چوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ حال ہی میں ممتا بنرجی کو ان کی رہائش پر چوٹ لگی تھی۔ احاطہ میں ٹہلنے کے دوران وہ گر گئیں تھی جس کے سبب ان کے سر پر گہرا زخم ہو گیا تھا۔ انھیں فوراً علاج کے لیے ایس ایس کے ایم اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں انھیں ٹانکے بھی لگائے گئے تھے۔

Published: undefined

اس سے قبل 2021 میں انتخابی تشہیر کے دوران وہ زخمی ہوئی تھیں۔ تب نندی گرام میں انھیں کچھ لوگوں نے دھکا دیا تھا جس کی وجہ سے ان کے پیر میں چوٹ لگی تھی۔ ریاپارا میں ایک مندر کے باہر یہ حادثہ پیش آیا تھا جسے انھوں نے سازش کا حصہ قرار دیا تھا۔ اس کے بعد ان کے پیر پر پلاسٹر لگایا گیا تھا جس کی تصویر بہت وائرل بھی ہوئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined