عرب ممالک

حملوں کے نتیجے میں ہم پہلے سے زیادہ مضبوط: سربراہ آرامکو

سعودی عرب کی قومی تیل کمپنی ’آرامکو‘ کے چیف ایگزیکٹو امین الناصر نے کمپنی کے ملازمین کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ تیل کی تنصیبات پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد وہ پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں۔

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ 

سعودی عرب کی قومی تیل کمپنی 'آرامکو' کے چیف ایگزیکٹو امین الناصر نے کمپنی کے ملازمین کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ 14 ستمبر کو بقیق اور خریص میں تیل کی تنصیبات پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد وہ پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں۔

Published: 22 Sep 2019, 8:10 AM IST

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 23 ستمبر کو سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے 'آرامکو' کمپنی کے سربراہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ جارحیت پسند ہمیں عدم استحکام سے دوچار کر کے کمزور کرنا چاہتے ہیں، لیکن خدا کے فضل و کرم سے ان حملوں کے ذریعے ہمیں کمزور کرنے والا دشمن پانے مذموم مقصد میں ناکام رہا ہے اور سعودی عرب کی تیل کی صنعت کو غیرمستحکم کرنے کی سازش نہ صرف ناکام ہوئی ہے بلکہ ان حملوں سے ہم زیادہ مضبوط ہوئے ہیں۔

Published: 22 Sep 2019, 8:10 AM IST

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارا پیارا وطن اور کمپنی کے 70،000 ملازمین ہمارے دشمنوں سے زیادہ مضبوط ہو چکے ہیں'۔ خیال رہے کہ آرامکو کمپنی کے جنوبی زون کے جنرل منیجر فہد عبد الکریم نے گذشتہ روز سرکاری کمپنی کے ذریعہ منعقدہ ایک ٹور کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ آرامکو کو یقین ہے کہ خریص تنصیبات سےستمبر کے آخر تک پیداوار مکمل طور پر بحال ہوجائے گی۔

Published: 22 Sep 2019, 8:10 AM IST

خبر رساں ادارے 'رائیٹرز' کے نمائندوں نے متاثرہ تنصیبات پر جاری مرمتی کام کا جائزہ لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ مقامات پر مرمت کا کام دن رات جاری ہے۔ خیال رہے کہ 14 ستمبر ہفتے کو علی الصباح سعودی عرب کے علاقوں بقیق اور خریص میں تیل کی تنصیبات پر ہونے والے حملوں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا تھا۔

Published: 22 Sep 2019, 8:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 Sep 2019, 8:10 AM IST