عرب ممالک

سعودی عرب جانے کے خواہش مند افراد کیلئے ویکسی نیشن لازمی

مسافر جو سفری پابندی کا شکار ممالک جانا چاہتے ہیں تو انہیں روانگی سے قبل مملکت میں ہی مکمل ویکسینیشن کرانا ہوگی جس کے بعد ہی وہ مذکورہ ممالک سے براہ راست آسکتے ہیں۔

علامتی فائل تصویرآئی اے این ایس
علامتی فائل تصویرآئی اے این ایس 

سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن نے سعودی عرب آنے کے خواہش مند افراد کے لیے انہیں روانگی سے قبل مملکت میں ہی مکمل ویکسینیشن کرانا ہوگی۔

Published: undefined

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امیگریشن سے ایک تارک وطن نے استفسار کیا تھا کہ سعودی عرب آنا چاہتا ہوں، کیا کورونا ویکسینیشن کی شرط لازمی ہے یا پھر کوئی رعایت موجود ہے؟۔محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی کہ سعودی اقامہ ہولڈرز اگر مملکت سے ایسے ممالک گئے جہاں سفری پابندی عائد ہے تو وہاں سے دوبارہ سعودی عرب لوٹنے کے لیے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینا لازمی ہے۔ پابندی زدہ ممالک سے سعودی عرب براہ راست آنے کے لیے اقامہ ہولڈرز کو مذکورہ بالا اصول پر عمل کرنا ہوگا۔

Published: undefined

امیگریشن نے یہ بھی دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ ایسے مسافر جو سفری پابندی کا شکار ممالک جانا چاہتے ہیں تو انہیں روانگی سے قبل مملکت میں ہی مکمل ویکسینیشن کرانا ہوگی جس کے بعد ہی وہ مذکورہ ممالک سے براہ راست آسکتے ہیں۔ایسے سعودی اقامہ رکھنے والے مسافروں پر سفری پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر سعودی حکام نے اب بھی چند ممالک پر سفری پابندی برقرار رکھی ہوئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined