
فائل تصویر آئی اے این ایس
سعودی عرب کے ذرائع نے مغربی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ سعودی عرب کی سرحد سے جڑے علاقے جنوبی یمن میں قائم عدن کا ایئرپورٹ بند کر دیا گیا ہے۔ یہ ایئرپورٹ 'ایس ٹی سی' نامی سدرن ٹرانزیشنل کونسل کے زیر انتظام تھا۔ اب اس ایئرپورٹ کو یمن کے وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر بند کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
وزیر ٹرانسپورٹ کا تعلق سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومت سے ہے۔ جس نے ایئرپورٹ بند کیا ہے تاکہ متحدہ عرب امارات ، ابو ظہبی اور دبئی سے آنے والی پروازوں کو روکا جائے اور یمن میں پھیلنے والی اندرونی کشیدگی پر قابو پایا جائے۔
Published: undefined
یاد رہے سعودی عرب نے پچھلے دنوں متحدہ عرب امارات کی طرف سے یمن میں 'ایس ٹی سی' کی حمایت کرتے ہوئے سعودی سرحدوں کے نزدیک کارروائیوں کو مایوس کن قرار دیا تھا اور خبردار کیا تھا کہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں ان علاقوں سے انخلاء مکمل کر کیا جائے۔
Published: undefined
بعد ازاں متحدہ عرب امارات نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس نے رضاکارانہ طور پر اس علاقے سے انخلاء کا فیصلہ کیا ہے اور اماراتی ریاست سعودی عرب کی خودمختاری کا پورا احترام کرتی ہے۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’العربیہ ڈاٹ نیٹ، اردو‘)
Published: undefined