عرب ممالک

ان مظالم کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں جن کا سامنا غزہ کے رہائشیوں کو ہے :لازارینی

فلپ لازارینی نے کہا کہ اس جنگ نے تمام ریڈ لائنز کو عبور کرلیا ۔ غزہ میں 20 لاکھ لوگوں کی زندگیوں کو "راتوں رات" ملیا میٹ کردیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

غزہ اور اس کے مکینوں پر برپا کی گئی تباہی پر اظہار خیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطین (یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ ان مظالم کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں جن کا سامنا غزہ کی پٹی کے رہائشیوں نے چھ ماہ سے مسلط اسرائیلی جنگ میں کیا ہے۔

Published: undefined

فلپ لازارینی نے مزید کہا کہ اس جنگ نے تمام ریڈ لائنز کو عبور کرلیا ۔ غزہ میں 20 لاکھ لوگوں کی زندگیوں کو "راتوں رات" ملیا میٹ کردیا گیا۔ 20 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے۔ دسیوں ہزار افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ غزہ پر جنگ میں بچوں، صحت کے کارکنان ، صحافی اور انسانی امدادی کارکنان کی بڑی تعداد کو مار دیا گیا ہے۔ اسرائیلی محاصرے کے نتیجے میں آنے والے قحط نے متاثرہ شعبے کی صورتحال کو مزید ابتر کر دیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی اور تمام قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اسرائیل سے مزید زمینی گزرگاہیں کھولنے اور انروا کے کام پر عائد تمام پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Published: undefined

اسرائیلی فوج نے اتوار کو جنوبی غزہ کی پٹی سے اپنی کچھ افواج کے انخلا کا اعلان کیا۔ اس کے بعد چھ ماہ کے دوران اسرائیلی فوج کی غزہ میں تعداد سب سے کم سطح پر پہنچ گئی۔ فوجی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ فوج کی پالیسی کے تحت ایک "اہم فورس" غزہ میں موجود ہے اور وہ خان یونس سمیت پوری پٹی میں ٹارگٹڈ آپریشنز جاری رکھنے کے لیے فوج کی عمل کی آزادی کو برقرار رکھے گی۔ تاہم انخلا کو ایک ایسے وقت میں ایک سنگ میل قرار دیا گیا جب اسرائیل اور حماس کے درمیان چھ ماہ کی لڑائی جاری ہے۔

Published: undefined

اسرائیل نے وعدہ کیا تھا کہ وہ غزہ کی پٹی کے انتہائی جنوب میں واقع شہر رفح پر زمینی حملہ کرے گا۔ اس شہر کو حماس کا آخری گڑھ سمجھا جارہا ہے۔ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کو اپنی حکومت سے کہا کہ ہماری فتح کا مطلب یہ ہے کہ رفح سمیت پوری غزہ کی پٹی سے حماس کو ختم کردیا جائے۔
رفح شہر میں غزہ کی پٹی کی نصف آبادی کے قریب 14 لاکھ کے لگ بھگ فلسطینی پناہ گزین ہیں۔ رفح پر حملہ کے حوالے سے امریکا سمیت عالمی برادری نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined