میدانِ عرفات میں خدائے عز و جل سے دعا کرتی ایک خاتون، تصویر @MoHU_En
رواں سال، یعنی 2025 (1446ھ) میں فریضۂ حج ادا کرنے سعودی عرب پہنچنے عازمین کی آفیشیل تعداد سامنے آ گئی ہے۔ حرمین شریفین کے ’ایکس‘ ہینڈل پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سال 16 لاکھ 73 ہزار 230 عازمین مناسک حج کی ادائیگی کر رہے ہیں۔ ان میں سعودی عرب کے عازمین حج کی تعداد 1 لاکھ 66 ہزار 654 ہے، جبکہ بیرون ممالک سے 15 لاکھ 6 ہزار 576 عازمین حج سعودی پہنچے ہیں۔ اس سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ بھی جانکاری دی گئی ہے کہ مرد عازمین حج کی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار 841 ہے، جبکہ خاتون عازمین حج کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 389 ہے۔ ان میں 66 ہزار 465 عازمین حج بذریعہ زمینی راستہ، 5 ہزار 94 عازمین حج بذریعہ سمندری راستہ اور 14 لاکھ 35 ہزار 17 عازمین حج بذریعہ ہوائی راستہ فریضۂ حج ادا کرنے پہنچے ہیں۔
Published: undefined
اس درمیان رکن اعظم ’وقوفِ عرفہ‘ کی تکمیل کے بعد عازمین حج کی مزدلفہ روانگی شروع ہو گئی ہے۔ مزدلفہ میں مغرب و عشا کی نماز قصر و جمع کی صورت میں ادا کی جائے گی اور رمی و جمرات کے لیے کنکریاں بھی یکجا کی جائیں گی۔ حجاج کرام مزدلفہ کے میدان میں کھلے آسمان کے نیچے شب گزاری کریں گے، اور پھر نماز فجر ادا کرنے کے ساتھ ہی وہ منیٰ کی جانب روانہ ہو جائیں گے۔ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک گرافکس ویڈیو جاری کر عام لوگوں کو یہ بتایا بھی ہے کہ مزدلفہ میں عازمین حج کی کیا مصروفیات رہیں گی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ میدان عرفات سے مزدلفہ تک تقریباً 10 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے مقصد سے حجاج کرام کے لیے خصوصی ٹرین اور بس کا انتظام کیا گیا ہے۔ سعودی اسلامی امور کی وزارت نے اس سال حج کے دوران عازمین کے استقبال کے لیے مزدلفہ میں بھرپور تیاریاں کی ہوئی ہیں۔ مزدلفہ کی مسجد میں معیاری آگاہی اور رہنمائی کی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ الیکٹرانک خدمات اور وائی فائی سروس وغیرہ کا مربوط نظم کیا گیا ہے۔ بزرگ حجاج کی خدمات کے لیے بھی ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined