عرب ممالک

کل چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

انجینئر ماجد کے مطابق اس موقع پر عملی طور پر آسان طریقے سے قبلے کی سمت کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ دور دراز رہنے والے افراد اپنے مقامات پر رہتے ہوئے چاند کو دیکھ کر بیت اللہ کی درست سمت معلوم کر سکتے ہیں۔

پیر کے روز چاند خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
پیر کے روز چاند خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا 

جدہ میں فلکیاتی علوم کی سوسائٹی کے ڈائریکٹر انجینئر ماجد آل زاہرہ کے مطابق کل یعنی 14 ستمبر بروز پیر سورج طلوع ہونے کے چند گھنٹے بعد چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا۔ یہ رواں سال (2020ء میں) چاند کے خانہ کعبہ کے اوپر آنے کا چوتھا موقع ہو گا۔

Published: 12 Sep 2020, 6:29 PM IST

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر ماجد نے مزید بتایا کہ پیر کی صبح 09:33:54 پر چاند مکہ مکرمہ کے افق پر 895840 ڈگری کی اونچائی پر ہوگا۔ اس موقع پر چاند 13.7 فی صد روشن ہوگا اور سورج سے اس کا فاصلہ 373958 کلو میٹر ہو گا۔

Published: 12 Sep 2020, 6:29 PM IST

انجینئر ماجد کے مطابق اس موقع پر عملی طور پر آسان طریقے سے قبلے کی سمت کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ دور دراز رہنے والے افراد اپنے مقامات پر رہتے ہوئے چاند کو دیکھ کر بیت اللہ کی درست سمت معلوم کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں 14 ستمبر پیر کے روز طلوع آفتاب سے چند گھنٹے قبل مہینے کے اواخر کا چاند زہرہ سیارے کے ساتھ جوڑی کی حالت میں ہو گا۔ اس شان دار منظر کو انسانی آنکھ سے دیکھا جا سکے گا۔

Published: 12 Sep 2020, 6:29 PM IST

جدہ کی فلکیاتی علوم کی سوسائٹی کے سربراہ کے مطابق چاند اور زہرہ آسمان میں سورج کے بعد بالترتیب دوسرے اور تیسرے روشن ترین اجسام ہیں۔ لہذا انہیں صبح کی روشنی کے آغاز کے ساتھ ہی ایک خوب صورت منظر میں دیکھا جا سکے گا۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: 12 Sep 2020, 6:29 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 12 Sep 2020, 6:29 PM IST