عرب ممالک

سعودی عرب کے جنوبی شہر مندق میں برف باری، شہر نے سفید چادر اوڑھ لی

موسم گرما میں اس علاقے کا درجہ حرارت 30 درجے سینٹی گریڈ سے زیادہ نہیں ہوتا۔ سردیوں میں شدید سردی پڑتی ہے جب کہ موسم گرما معتدل ہوتا ہے۔

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ 

سعودی عرب کے جنوبی شہر المندق میں ہونے والی برف باری نے شہر کا منظر ہی بدل ڈالا۔ موسم بہار میں ہونے والی اس برف باری سے سرسبز درختوں نے بھی سفید چادر اوڑھ لی۔ کھیتوں، سطح مرتفع اور شاہراہوں‌ پر پڑنے والی برف نے شہر کو قدرت کے فن پاروں کی شکل میں تبدیل کر دیا۔ جہاں ایک طرف مندق کے سرسبز کھیت اور درخت دکھائی دیتے ہیں اور دوسری طرف برف باری سیاحوں‌ کی توجہ کا مرکز ہے۔

Published: undefined

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

المندق کے علاقے میں موسم گرما میں موسمی ہوائیں چلتی ہیں۔ مشرق کی خشک ہواؤں کے ساتھ بعض اوقات موسلا دھار بارش کا بھی سبب بنتی ہیں۔ یہ بارشیں اس علاقے میں نباتات کی پیداوار کا بڑا ذریعہ ہیں۔ یہ علاقہ کئی سال سے خشک سالی کا شکار رہا ہے۔

Published: undefined

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

موسم گرما میں اس علاقے کا درجہ حرارت 30 درجے سینٹی گریڈ سے زیادہ نہیں ہوتا۔ سردیوں میں شدید سردی پڑتی ہے جب کہ موسم گرما معتدل ہوتا ہے۔ زیادہ تر مہینوں میں المندق کے علاقے دھند کی لپیٹ میں رہتے ہیں۔ سردیوں میں درجہ حرارت صفر درجے سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined