عرب ممالک

سعودی عرب: ماہ رمضان میں ضرورت مند خاندانوں کے گھروں کی مرمت کے لیے منفرد مُہم

شہزادہ سعود بن نائف کا کہنا ہے کہ ’ترميم‘ ضرورت مند افراد کی خدمت پیش کرنے والی مملکت میں پہلی چیریٹی تنظیم ہے، تنظیم ایسا منفرد کام انجام دے رہی ہے جو سماجی خدمات کے حوالے سے مثالی بنائی جاسکتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں ’ترميم‘ چیریٹی آرگنائزیشن کی جانب سے ماہ رمضان میں اپنی نوعیت کی ایک منفرد مہم جاری ہے۔ اس مہم کے دوران ایسے 30 گھروں کی مرمت اور بحالی کی جائے گی جن کی خراب حالت کے سبب اُن کے مکینوں کو دشواری کا سامنا ہے۔ اس مہم کو "#كلّ_يوم_بيت " (ہر روز ایک گھر) کا نام دیا گیا ہے۔

Published: undefined

مشرقی صوبے کے گورنر شہزادہ سعود بن نائف نے اس مہم میں شریک 300 کارکنان کی جانب سے رضاکارانہ خدمات کی آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے باور کرایا کہ ’ترميم‘ چیریٹی ضرورت مند افراد کے لیے یہ خدمت پیش کرنے والی مملکت میں پہلی تنظیم ہے۔ گورنر کے مطابق تنظیم ایسا منفرد کام انجام دے رہی ہے جس کو سماجی خدمات کے حوالے سے مثال بنایا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

اس سلسلے میں ’ترميم‘ چیریٹی کے منیجمنٹ بورڈ کے چیئرمین انجینئر حمد الخالدی نے بتایا کہ ابتدا میں یہ رضاکارانہ منصوبہ بعض مرد اور خواتین انجینئروں کی جانب سے پیش کیا گیا جس کا مقصد ضرورت مند خاندانوں کے گھروں کی درستی اور بحالی تھا۔ تاہم کام کے بڑھنے کے ساتھ اس کے حجم اور پھیلاؤ کا اندازہ ہونے لگا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد اس بات کی ضرورت محسوس ہوئی کہ اسے واضح میکانزم کے ذریعے ایک تنظیمی سطح پر کیا جائے۔ چیریٹی تنظیم بنانے کے بعد انجینئرنگ کے شعبے میں مشاورتی کمپنیوں کے ساتھ سمجھوتے طے پائے تا کہ بحالی کی ضرورت رکھنے والے گھروں کی حالت سامنے آ سکے۔ اس حوالے سے 20 ٹھیکیداروں کو یہ ذمہ داری سونپی گئی۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined