عرب ممالک

سعودی عرب: ماہ صیام کے دوران مساجد کی انتظامیہ اور نمازیوں کے لیے نئے ضوابط

سعودی عرب میں وزارت مذہبی امور نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے سے مساجد کی تیاری کے لیے ہدایات ضوابط کا ایک مجموعہ جاری کیا ہے

العربیہ ڈاٹ نیٹ
العربیہ ڈاٹ نیٹ 

الریاض: سعودی عرب میں وزارت مذہبی امور نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے سے مساجد کی تیاری کے لیے ہدایات ضوابط کا ایک مجموعہ جاری کیا ہے، جس میں سعودی عرب کے تمام خطوں میں مساجد کے ملازمین کے لیے نمازیوں کی خدمت اور وزارت کے پیغام اور عمومی اہداف کے حصول کے لیے سال 1443ھ کے رمضان کے حوالے سے ضوابط اور ہدایات پر زور دیا گیا ہے۔

Published: undefined

دوران نماز نمازیوں کی تصویریں لینے کی ممانعت

وزارت مذہبی امور نے مملکت کی تمام مساجد کے ملازمین بشمول آئمہ اور مؤذن حضرات پر زور دیا کہ وہ اپنے کام میں باقاعدگی سے توجہ دیں۔ رمضان کے بابرکت مہینے میں غیر حاضر نہ ہوں۔ نماز کی ادائیگی کے دوران امام اور نمازیوں کی تصویر کشی کے لیے مساجد میں کیمروں کا استعمال نہ کریں، اور نماز میڈیا میں نشر نہ کریں۔ اس میں مؤذن کے عزم پر بھی زور دیا گیا کہ وہ ام القریٰ کیلنڈر کے مطابق اذان کے وقت کے ساتھ نمازوں کی اذانیں دیں۔ ماہ رمضان میں مقررہ وقت پر نماز ادا کریں اور اذان کے بعد ہر نماز کے لیے مقررہ مدت قائم کریں۔

Published: undefined

وزارت نے مساجد کے اماموں کو فرض نمازوں کے بعد ایسی کتابوں کا مطالعہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا جو مسجد کی جماعت کے لیے مفید ہوں خاص طور پر وہ کتابیں جو روزے کے احکام و آداب، ماہ مقدس کے فضائل اور اس سے متعلق احکام سے متعلق ہوں۔

چندہ اکٹھا کرنے کی ممانعت

سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور نے مملکت کے مختلف خطوں میں مساجد کے تمام ملازمین پر زور دیا کہ وہ روزہ داروں اور دیگر لوگوں کے لیے افطاری کے منصوبوں کے لیے مالی عطیات جمع نہ کریں۔ افطار پروگرام مساجد کے صحنوں اور تیار شدہ جگہوں میں کیےجائیں اور چھت کے نیچے نا ہوں۔ امام یا مؤذن کی ذمہ داری ہے کہ افطاری کے لیے مختص جگہوں کو افطار کے فوراً بعد صاف کیا جائے۔

Published: undefined

اعتکاف کے ضوابط میں سختی

ماہ صیام کے دوران مساجد کی انتظامیہ کے لیے جاری ہدایات میں اعتکاف سے متعلق ہدایات بھی شامل ہیں۔ یہ کہ مسجد کا امام نمازیوں کو اعتکاف کی اجازت دینے کا مجاز ہوگا اعتکاف کے لیے نماز تراویح میں لوگوں کے حالات کو مدنظر رکھا جائے۔ نماز کو محدود کیا جائے۔ نمازوں اور اعتکاف کے دوران مساجدد میں دیکھ بھال اور حفظان صحت کا خاص خیال رکھا جائے۔ خواتین کے لیے مختص جگہوں کی صفائی کا اہتمام یقینی بنایا جائے۔

مساجد کے آئمہ اور خطیب حضرات پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ماہ صیام سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام الناس میں اسلام کی حقیقی تعلیمات راسخ کرنے کے لیے تذکیر جاری رکھیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined