عرب ممالک

سعودی عرب: کورونا سے متعلق سختیوں میں اضافہ، تجارتی مراکز پر تین نئی پابندیاں نافذ

سعودی وزارت داخلہ کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے 29 رمضان المبارک کو جو قواعد و ضوابط جاری کیے گئے تھے ان میں مزید تین ضوابط کا اضافہ کیا گیا ہے۔

علامتی، تصویر آئی اے این یس
علامتی، تصویر آئی اے این یس 

ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے حکومتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے بازاروں اور عوامی مقامات پر نئی پابندیوں کو نافذ کیا گیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے 29 رمضان المبارک کو جو قواعد و ضوابط جاری کیے گئے تھے ان میں مزید تین ضوابط کا اضافہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق نئی پابندیاں تجارتی اداروں، مالز اور تقریبات کے حوالے سے عائد کی گئی ہیں۔ وزارت کے ذرائع نے اس حوالے سے جن خلاف ورزیوں کو بتایا ہے ان میں تجارتی اداروں اور مالز وغیرہ میں غیر ویکسین یافتہ افراد کو داخل ہونے کی اجازت دینا ہے۔

Published: undefined

دوسری خلاف ورزی تجارتی مالز جن کی زیادہ سے زیادہ گنجائش 100 افراد کی ہے وہاں گیدرنگ پرمٹ کو استعمال نہ کرتے ہوئے گنجائش سے زائد افراد کو اندر جانے کی اجازت دینا، جبکہ تیسری خلاف ورزی کسی بھی تجارتی ادارے میں مقررہ حد سے زیادہ افراد کا بیک وقت موجود ہونا شامل ہے۔

Published: undefined

ان خلاف ورزیوں کے حوالے سے مقررہ سزا میں تبدیلی بھی کی گئی ہے، متعلقہ ادارے کے انسپکٹر کی رپورٹ پر فیصلہ کیا جائے گا جس کے تحت خلاف ورزی کی مرتکب ادارے کو چھ ماہ تک کے لیے سیل کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع نے اس امر پر زور دیا کہ مقررہ ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرتے ہوئے خلاف ورزیوں سے بچا جائے تاکہ کورونا سے محفوظ رہا جاسکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined