آئی پی ایل 2027 کی نیلامی کے لیے 1220 کھلاڑیوں نے کرایا رجسٹریشن

آئی پی ایل 2027 کے لیے نیلامی 16 دسمبر 2026 کو صبح 11 بجے سے گوا میں ہوگی۔ آئندہ سیزن کے لیے کھلاڑیوں کو ریٹین کرنے کرنے کی آخری تاریخ 17 نومبر تھی۔

<div class="paragraphs"><p>آئی پی ایل، تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے بتایا ہے کہ آئی پی ایل 2027 کی کھلاڑیوں کی نیلامی کے ’آکشن رجسٹر‘ میں مجموعی طور پر 1220 کھلاڑیوں کے نام درج ہیں۔ اس میں 939 ہندوستانی کھلاڑی ہیں جبکہ 281 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔ غیرملکی کھلاڑی 17 الگ الگ ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ آئی پی ایل 2027 کے لیے ہونے والی نیلامی سے قبل تمام 10 فرنچائزز نے 184 کھلاڑیوں کو ریٹین کر لیا ہے یا منتخب کر لیا ہے۔ نیلامی میں زیادہ سے زیادہ 66 سلاٹس بھرے جا سکتے ہیں، جن میں 25 غیر ملکی کھلاڑی ہو سکتے ہیں۔

رجسٹر میں 184 کیپڈ کھلاڑی، 994 اَن کیپڈ کھلاڑی اور ایسوسی ایٹ ممالک کے 72 کھلاڑی شامل ہیں۔ اَن کیپڈ کھلاڑیوں میں 925 ہندوستانی ہیں، جن میں 127 ایسے ہیں جو گزشہ آئی پی ایل سیزن کھیل چکے ہیں۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کے رجسٹریشن میں آسٹریلیا 53 کھلاڑیوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ (40)، ویسٹ انڈیز (36)، نیوزی لینڈ (25) اور افغانستان (23) ہیں۔ اس فہرست میں ایسوسی ایٹ ممالک کے کھلاڑی بھی ہیں، جس میں یو ایس اے نے 13 رجسٹریشن کرائے ہیں۔ اس کے بعد یو اے ای اور نیپال نے 10-10 رجسٹریشن کرائے ہیں۔ فرنچائز اب آکشن رجسٹر سے ان کھلاڑیوں کے نام شامل کریں گے جنہیں وہ ’فائنل پلیئر پول‘ میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ فائنل آکشن لسٹ، پلیئر سیٹ کے ساتھ 4 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔


واضح رہے کہ آئی پی ایل 2027 کے لیے نیلامی 16 دسمبر 2026 کو صبح 11 بجے سے گوا میں ہوگی۔ آئندہ سیزن کے لیے کھلاڑیوں کو ریٹین کرنے کرنے کی آخری تاریخ 17 نومبر تھی۔ ریٹینشن سے قبل کچھ بڑے ٹریڈ دیکھنے کو ملے تھے۔ 2024 سے 2026 تک ممبئی انڈینز کی کپتانی کرنے والے ہاردک پانڈیا اب پنجاب کنگز کے حصہ ہیں۔ دوسری جانب 2019 سے پنجاب کنگز کا حصہ رہے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عرشدیپ سنگھ اب ممبئی انڈینز سے جڑ چکے ہیں۔

ہرشل پٹیل اب سن رائزرز حیدرآباد کی جگہ گجرات ٹائٹنز کا حصہ ہوں گے، جبکہ ٹی نٹراجن ڈہلی کیپیٹلز کی جگہ حیدرآباد پہنچ گئے ہیں۔ محمد شامی لکھنؤ سپر جائنٹس سے راجستھان رائلز اور سیم کرن راجستھان سے ایل ایس جی میں پہنچ چکے ہیں۔ اس سے قبل ٹریڈ کے ذریعہ رشبھ پنت لکھنؤ سپر جائنٹس سے دہلی کیپیٹلز اور کلدیپ یادو دہلی سے لکھنؤ جا چکے ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔