’پورٹو ریکو‘ کی جینیفر بیریٹو مس یونیورس 2026 منتخب
ڈومینیکن ریپبلک کی میلیسا نونیز نے فرسٹ رنراپ کا خطاب حاصل کیا۔ وینزویلا کی کلارا ویگاس گوئٹز سیکنڈ رنراپ رہیں۔ ٹاپ 5 میں فلپائن، نیوزی لینڈ، وینزویلا، ڈومینیکن ریپبلک کی حسینائیں شامل تھیں۔

دنیا بھر کی حسیناؤں کے درمیان سخت مقابلے کے بعد مس یونیورس 2026 منتخب کر لیا گیا ہے۔ 75 ویں مس یونیورس مقابلے میں پورٹو ریکو کی جینیفر بیریٹو نے سبقت حاصل کرتے ہوئے مس یونیورس کا تاج اپنے نام کر لیا ہے۔ انہیں سابقہ مس یونیورس اور میکسیکو کی فاطمہ بوش نے تاج پہنایا۔ ہندوستان کی جانب سے مس یونیورس 2026 کے مقابلے میں حصہ لینے والی کازیا لز میزو اس بار تاج اپنے نام کرنے سے محروم رہ گئیں۔ انہوں نے دنیا بھر کی حسیناؤں کے درمیان بین الاقوامی اسٹیج پر ہندوستان کی نمائندگی کی۔ حالانکہ فائنل مقابلے میں پورٹو ریکو کی جینیفر بیریٹو نے سبقت حاصل کی اور مس یونیورس 2026 کا خطاب اپنے نام کر لیا۔
مس یونیورس 2026 کا انعقاد اس بار اپنے 75 ویں ایڈیشن کے ساتھ خاص رہا۔ دنیا بھر کے مختلف ممالک سے آئی ہوئی حسیناؤں نے اس مقابلے میں حصہ لیا۔ حالانکہ فائنل راؤنڈ تک پہنچنے کے بعد پورٹو ریکو کی جینیفر بیریٹو نے اپنے جوابات اور خود اعتمادی سے ججوں کا دل جیت لیا۔ اس مقابلے میں ڈومینیکن ریپبلک کی میلیسا نونیز نے فرسٹ رنراپ کا خطاب حاصل کیا۔ وہیں وینزویلا کی کلارا ویگاس گوئٹز سیکنڈ رنر اَپ رہیں۔ ٹاپ 5 فائنلسٹ میں فلپائن، نیوزی لینڈ، وینزویلا، ڈومینیکن ریپبلک اور پورٹو ریکو کی حسینائیں شامل تھیں۔
یہ بھی پڑھیں : میکسیکو کی فاطمہ بوش نے مِس یونیورس 2025 کا تاج کیا اپنے نام
مس یونیورس کے فائنل راؤنڈ میں ٹاپ 5 مقابلہ کرنے والی حسیناؤں سے ایک ہی سوال پوچھا گیا۔ ان سے پوچھا گیا کہ اس وقت دنیا کو اپنے رہنماؤں سے سب سے زیادہ کس چیز کی ضرورت ہے؟ اس سوال کے جواب میں جینیفر بیریٹو نے کہا کہ دنیا کو ایسے رہنماؤں کی ضرورت ہے، جن میں ہمدردی اور دوسروں کو سمجھنے کی صلاحیت ہو۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں لوگ اکثر ایک دوسرے کو پرکھتے ہیں اور سوال اٹھاتے ہیں، لیکن ایک اچھے رہنما کو اپنی اقدار پر قائم رہنا چاہیے۔ ہندوستان کی نمائندگی کر رہی کازیا لز میزو اس بار مس یونیورس کا تاج جیتنے سے محروم رہ گئیں۔ انہوں نے مقابلے میں ٹاپ 30 تک پہنچ کر ہندوستان کی امیدیں برقرار رکھیں، لیکن ٹاپ 12 میں اپنی جگہ نہیں بنا سکیں۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
