فائل تصویر آئی اے این ایس
سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی حکومت کے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے کو روکنے کی مذمت کی ہے۔واضح رہے اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں کسی بھی قسم کی انسانی امداد کے داخلے پر روک لگا دی ہے جس کی وجہ سے ماہ رمضان میں وہاں پریشانی پیدا ہو گئی ہے۔
Published: undefined
سعودی دفتر خارجہ نے ایک بیان میں اسرائیلی فیصلے کو بلیک میلنگ اور غزہ کی آبادی کے لیے اجتماعی سزا کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا۔
Published: undefined
سعودی عرب ایک بار پھر بین الاقوامی برادری سے اسرائیل کی ان سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے، بین الاقوامی احتساب کے طریقہ کار کو فعال بنانے اور امداد تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ، اردو)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز