عرب ممالک

سعودی عرب: مقدس مقامات پر مجمع کو کنڑول کرنے کے لئے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنے کی تیاری

لیفٹیننٹ جنرل محمد الباسمی نے بتایا کہ ہر سال مملکت کے اندر اور بیرون ملک سے زائرین بڑی تعداد میں حرمین شریفین سمیت دوسرے مقدس مقامات کی زیارت کرنے سعودی عرب آتے ہیں۔

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ 

ریاض: سعودی عرب میں حرمین شریفین کی زیارت، عمرہ اور حج کے خواہش مند افراد کو فراہم کی جانے والی خدمات میں اب مصنوعی ذہانت کی تکنیک کا بھی استعمال کیا جائے گا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ پر شائع رپورٹ کے مطابق اس بات کا اعلان سعودی عرب کی وزارت داخلہ میں پبلک سیکورٹی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد الباسمی نے ’مصنوعی ذہانت کے ہمہ جہت استعمال‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والی پینل بحث کے دوران کیا۔

Published: undefined

لیفٹیننٹ جنرل محمد الباسمی نے مجمع کو منظم کرنے سے متعلق امور پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہر سال مملکت کے اندر اور بیرون ملک سے زائرین بڑی تعداد میں حرمین شریفین سمیت دوسرے مقدس مقامات کی زیارت کرنے سعودی عرب آتے ہیں۔ زائرین کی بڑی تعداد کی وجہ سے ہونے والی بھیڑ کو کنڑول کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور طریقوں کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

جنرل الباسمی نے بتایا کہ کم سے کم 2.5 ملین معتمرین مکہ اور مدینہ حج کی غرض سے آتے ہیں۔ مملکت کے ویژن 2030 پروگرام کی روشنی میں زیادہ سے زیادہ حجاج اور متعمرین کی مملکت آمد کے لئے کوششیں جاری ہیں، ایسے میں پیدا ہونے والے ازدھام کو ٹیکنالوجی کے جدید طریقوں سے کنڑول کرنے کی کوششوں میں بہتری لائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ مقدس مساجد میں حال ہی میں متعارف کرائی جانے والی منصوعی ذہانت تکنیک سے بڑی تعداد میں زائرین کے مساجد میں داخلے اور باہر نکلتے وقت رش کنڑول کرنے سے متعلق فوری نوعیت کے فیصلوں میں بڑی مدد ملی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ کسی مخصوص وقت اور جگہ پر اتنے ہی افراد جمع ہوں جنتی وہاں گنجائش ہوتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined