عرب ممالک

متحدہ عرب امارات: کورونا وائرس کے 14 نئے کیسوں کی تصدیق،کل تعداد 59 ہوگئی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے سوموار کو کرونا وائرس کے 14 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے،جس کے بعد ملک میں اس مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 59 ہوگئی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے سوموار کو کورونا وائرس کے 14 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے،جس کے بعد ملک میں اس مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 59 ہوگئی ہے۔

یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق نئے مریضوں میں چار اماراتی شہری ، تین اطالوی ، ایک شامی اور ایک بھارتی شامل ہے۔

Published: 10 Mar 2020, 6:48 AM IST

وام نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ ان نئے کیسوں کا فعال انداز میں تحقیق کے بعد پتا چلا ہے اور پہلے سے متاثرہ افراد کے ساتھ میل جول رکھنے والوں کو بھی احتیاطی تدابیر کے تحت اب الگ تھلگ کردیا گیا ہے۔

یو اے ای نے 29 جنوری کو کرونا وائرس کے پہلے کیس کی اطلاع دی تھی۔اس کے بعد سے ملک میں اس مہلک وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سخت احتیاطی تدابیر کی گئی ہیں جس کی وجہ سے اس سے زیادہ تعدادمیں افراد متاثر نہیں ہوئے ہیں۔

Published: 10 Mar 2020, 6:48 AM IST

یواے ای نے سوموار کو کورونا وائرس کے پانچ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی بھی اطلاع دی ہے۔ان میں دو مقامی شہری ، دو ایتھوپیائی باشندے اور ایک تھائی شہری ہے۔وام کے مطابق ملک میں اب تک کورونا وائرس کا شکار بارہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امارات کی وزارت تعلیم نے گذشتہ اتوار کو اسکول چار ہفتے کے لیے بند کردیے تھے اور یہ اعلان کیا تھا کہ اس عرصے میں طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں فاصلاتی نظام کے تحت جاری رہیں گی۔

Published: 10 Mar 2020, 6:48 AM IST

اسکولوں میں موسم بہار کی چھٹیوں کا 8 مارچ سے آغاز ہوا تھا۔یہ دو ہفتے تک جاری رہیں گی۔اس کے بعد مزید دوہفتے تک اسکول بند رہیں گے مگر طلبہ و طالبات کی فاصلاتی نظام کے تحت تدریسی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ان چھٹیوں کا 22 مارچ سے آغاز ہوگا اور یہ پانچ اپریل تک جاری رہیں گی۔

Published: 10 Mar 2020, 6:48 AM IST

واضح رہے کہ وزارت تعلیم نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفظ ماتقدم کے طور پر فروری کے آخر میں تمام اسکولوں میں غیر نصابی سرگرمیاں تاحکم ثانی معطل کردی تھیں۔یو اے ای میں کھیلوں کے مقابلے،بڑے اجتماعات اور کنسرٹس بھی عارضی طور پر معطل کردیے گئے ہیں۔

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ایک دوسرے سے ملتے وقت معانقہ ، مصافحہ اور ناک سے ناک ملانے سے گریز کریں۔اس کے علاوہ شہریوں اور مکینوں سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Published: 10 Mar 2020, 6:48 AM IST

امارات کے محکمہ صحت نے کورونا وائرس کے مریضوں کی شناخت کے لیے ایک پروٹوکول بھی وضع کیا ہے۔اس کے تحت کسی بھی متاثرہ شخص کے اسپتال سے رابطے کے بعد 24 گھنٹے کے اندر سکرین ٹیسٹ ہوتے ہیں اور ان کے نتائج کی رپورٹ کی جاتی ہے۔اس کا مقصد یہ ہے کہ کورونا وائرس کا شکار مریض کا تشخیص کے فوری بعد علاج شروع کردیا جائے اور اس کو اسپتال میں الگ تھلگ رکھا جائے تا کہ دوسرے افراد اس سے متاثر نہ ہوسکیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: 10 Mar 2020, 6:48 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 10 Mar 2020, 6:48 AM IST