عرب ممالک

غزہ کے وسطی اور مشرقی علاقوں پر اسرائیلی گولہ باری، عمارتیں مسمار

حماس نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کا یہ تسلسل اس معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے جس کی سرپرستی امریکہ نے مصری قطری شراکت کے ساتھ کی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

غزہ پٹی میں نازک جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے کل ہفتہ کے روز معاہدے کی خلاف ورزیاں دہراتے ہوئے بمباری جاری رکھی۔العربیہ الحدث کے نامہ نگار نے بتایاکہ اسرائیلی توپ خانے نے وسطی غزہ میں المغازی کیمپ کے مشرقی علاقے کو نشانہ بنایا۔

Published: undefined

انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مشرقی حصے میں واقع الزیتون محلے پر شدید گولہ باری کی اور علاقے میں عمارتیں مسمار کرنے کی کارروائیاں کیں۔اسی طرح جنوبی غزہ میں رفح شہر کے مختلف علاقوں پر بھی اسرائیلی حملے کیے گئے۔

Published: undefined

گذشتہ روز غزہ شہر کے مشرقی حصے میں التفاح محلے میں بے گھر افراد کو پناہ دینے والے ایک ا سکول پر اسرائیلی حملے میں پانچ فلسطینی جاں بحق ہو گئے تھے۔فلسطینی سول ڈیفنس نے تصدیق کی کہ جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر بچے شامل تھے جبکہ متعدد زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

Published: undefined

فلسطینی علاقے میں دس اکتوبر کو جنگ بندی کے معاہدے کے نفاذ کے بعد سے اسرائیل نے متعدد حملے کیے ہیں اور دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ہدف حماس کے ٹھکانے یا اس کےعناصر تھے۔دوسری جانب غزہ کی مقامی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی کے آغاز سے اب تک 400 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

ادھر حماس نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کا یہ تسلسل اس معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے جس کی سرپرستی امریکہ نے مصری قطری شراکت کے ساتھ کی تھی۔ حماس نے ثالثوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو باز رکھنے کے لیے اس پر دباؤ ڈالیں۔

Published: undefined

اس دوران اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو جو آئندہ ہفتے واشنگٹن کا دورہ کرنے والے ہیں کی حکومت کے دیگر عہدیداروں نے بارہا اعلان کیا ہے کہ اسرائیل حماس پر حملے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ اسرائیلی عہدیداروں نے حماس کے ہتھیار حوالے کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’العربیہ ڈاٹ نیٹ، اردو‘)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined