عرب ممالک

ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دے دی

ایران کے سرکاری نیوز چینل نے کہا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ نے ہورمز کوریڈور کی بندش کی منظوری دے دی ہے۔ اب اس کے نفاذ کا حتمی فیصلہ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کرے گی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے درمیان امریکہ نے اتوار کو ایران پر حملے کئے ہیں۔ امریکی B-2 بمبار طیاروں نے ایران کے تین جوہری اڈوں پر بنکر بسٹر بموں سے حملہ کیا ہے۔ امریکی حملے کے بعد اب ایرانی پارلیمنٹ نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

Published: undefined

درحقیقت ایرانی پارلیمنٹ نے امریکی حملے کے بعد بین الاقوامی راہداری ہورمز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایران کے اس فیصلے سے دنیا بھر کے ممالک کی معیشتیں متاثر ہوگی۔ اس سے دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس کے لیے دیگر کئی چیزوں کی قیمتیں بھی بڑھیں گی۔

Published: undefined

ہورمز بحیرہ فارس اور خلیج عمان کے درمیان مال بردار بحری جہازوں کے لیے مختصر ترین سمندری راستہ ہے۔ دنیا کی تیل اور گیس کی تقریباً 20 فیصد تجارت اسی راستے سے ہوتی ہے۔ ایسی صورت حال میں اگر یہ راستہ بند ہو جاتا ہے اور کارگو جہاز اپنی منزل تک درآمد اور برآمد کرنے کے لیے اپنا روٹ تبدیل کرتے ہیں تو اس سے ٹرانسپورٹیشن چارج بڑھ جائے گا اور روٹ کو کور کرنے میں بھی زیادہ وقت لگے گا۔

Published: undefined

ایران کے اس فیصلے کے اثرات دنیا بھر کے ممالک پر نظر آئیں گے، کیونکہ اس سے عالمی معیشت متاثر ہوگی۔ ایسے میں امریکہ اور اسرائیل ہر قیمت پر فضائی دفاع کے ذریعہ ہورمز کوریڈور کو کھلا رکھنے کی کوشش کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ یورپی ممالک بھی اقتصادی عدم استحکام کے خدشے کے پیش نظر ہورمز کوریڈور کو کھلا رکھنے کے حق میں آ جائیں گے۔

Published: undefined

ایرانی پارلیمنٹ کی جانب سے خلیج ہورمز کو بند کرنے کا فیصلہ نہ صرف اس جنگ کا دائرہ بڑھا دے گا بلکہ اسے مزید گھمبیر بنا دے گا۔ دوسری جانب یمن میں حوثی باغیوں نے بھی سمندر میں اسرائیلی اور امریکی مال بردار جہازوں کو نشانہ بنانے کی وارننگ دی ہے۔

Published: undefined

تاہم ایران کے سرکاری نیوز چینل نے اتوار کو اپنی رپورٹ میں کہا کہ ایران کی پارلیمنٹ نے ہورمز کوریڈور کو بند کرنے کے فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔ اب یہ فیصلہ حتمی منظوری کے لیے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل میں پہنچ گیا ہے۔ اگر سلامتی کونسل اس فیصلے سے اتفاق کرتی ہے تو ہورمز کوریڈور بند کر دیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined