عرب ممالک

کیا حقیقت ہے ایران اور امریکہ کے مابین قیدیوں کے تبادلے کی رپورٹ؟

رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ نے ایران میں ضبط پڑی اس کی املاک کے بدلے میں سات ارب ڈالر کا بھی وعدہ کیا ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی / العربیہ ڈاٹ نیٹ
ایرانی صدر حسن روحانی / العربیہ ڈاٹ نیٹ 

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خاطب زادہ نے پیر کو امریکہ اور ایران کے مابین قیدیوں کے تبادلہ کےمعاہدہ سے متعلق میڈیا رپورٹ سے انکار کیا ہے۔

Published: 04 May 2021, 6:11 AM IST

خیال رہے کہ لبنان کے براڈکاسٹر اے مایادین نے ایران کے ذرائع کے حوالے سے اتوار کو خبر دی تھی کہ دونوں ملک اپنے یہاں قید ایک دوسرے کے شہریوں کی ادلا بدلی کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ نے ایران میں ضبط پڑی اس کی املاک کے بدلے میں سات ارب ڈالر کا بھی وعدہ کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ پہلے ہی اس رپورٹ کو خارج کرچکا ہے۔

Published: 04 May 2021, 6:11 AM IST

خاطب زادہ نے پریس کانفرنس میں کہاکہ امریکہ کے ساتھ قیدیوں کی ادلا بدلی سے متعلق رپورٹ صحیح نہیں ہے۔ قیدیوں کا مسئلہ تھا اور یہ ایک انسانی معاملہ ہے اور یہ ایران کے ایجنڈہ میں ہمیشہ رہا ہے۔ نیوکلیائی معاہدہ پر ہوئی بات چیت سے علیحدہ اس کی نگرانی کی گئی ہے۔

Published: 04 May 2021, 6:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 May 2021, 6:11 AM IST