عرب ممالک

’حجاج کرام کا سیاسی، مسلکی اور فرقہ وارانہ نعروں میں‌ ملوث ہونا مناسب نہیں‘

سعودی کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حجاج کرام کا سیاسی، مسلکی اور فرقہ وارانہ نعروں میں‌ ملوث ہونا مناسب نہیں۔ اس طرح کے تصرفات کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہوں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ریاض: سعودی عرب نے حج بیت اللہ کے لیے آنے والے مہمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ حج کے موقع پر اپنی توجہ مقدس مقامات کی روحانی برکات سمیٹنے، شعائر حج کی ادائیگی اور فریضہ حج کی تعلیمات پرعمل پیرا ہونے پر مرکوز رکھیں اور ہرقسم کے مذہبی اور سیاسی نعرہ بازی کی الائشوں سے خُود کو دُور رکھیں۔

Published: undefined

العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ‌ کے مطابق گذشتہ روز سعودی کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حجاج کرام کا سیاسی، مسلکی اور فرقہ وارانہ نعروں میں‌ ملوث ہونا مناسب نہیں۔ اس طرح کے تصرفات کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہوں گے۔ اگر کسی شخص یا گروپ کی طرف سے حج کے موقع پر سیاسی نعرے بازی اور فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کی گئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Published: undefined

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق کابینہ کے اجلاس کےبعد جاری ہونے والا بیان وزیر اطلاعات ترکی بن عبداللہ شبانہ نے پڑھ کر سنایا۔ اس موقع پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے اسلام کے پانچویں رُکن یعنی حج کی ادائی کے لیے آنے والے فرزندان توحید کا خیر مقدم کیا اور ان کے فریضہ حج اور مناسک حج کی ادائیگی کی توفیق اور عبادت کی قبولیت کی بھی دعا کی۔

Published: undefined

شاہ سلمان نے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں پر حجاج کرام کو مناسک کی ادائیگی کے دوران ہرممکن مدد، سہولت اور آسانی فراہم کرنے پر زور دیا۔

Published: undefined

گذشتہ روز شاہ سلمان کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں علاقائی اور عالمی صورت حال پر بھی غور کیا گیا۔ کابینہ نے سنہ 2020ء کے آخر تک تیل کی پیداوار کم کرنے کے 'اوپیک' کے فیصلے کو سراہا۔ کابینہ نے جمہوریہ سوڈان میں احتجاجی تحریکوں اور مسلح افواج کے درمیان طے پائے شراکتِ اقتدار کے سمجھوتے کا بھی خیر مقدم کیا۔ اجلاس میں یمن، شام، لیبیا کی صورت حال اور ایران کی طرف سے خطے میں بڑھتی مداخلت اور اس کی روک تھام پر بھی غور کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined