حج 2025، تصویر @insharifain
حج 2025 کے لیے حجاج کرام سعودی عرب میں مناسک ادا کر رہے ہیں۔ شدید گرمی کے پیش نظر سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کئی طرح کی تیاریاں کی ہیں اور ضروری ہدایات بھی وقت وقت پر جاری کی جا رہی ہیں۔ اس درمیان وزارتِ حج و عمرہ نے حجاج کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ میدانِ عرفات میں قیام کے دوران صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک اپنے خیموں میں ہی موجود رہیں۔ یہ ہدایت حجاج کی سلامتی اور صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جاری کی گئی ہے۔
Published: undefined
وزارت صحت نے اس امر پر زور دیا ہے کہ حجاج باقاعدہ طور پر منظور شدہ گروپ کے نظام کی پابندی کریں، نقل و حرکت کے لیے متعین کردہ اوقات اور شیڈول کی مکمل پاسداری کریں ، صرف سرکاری ذرائع نقل و حمل، جیسے بسوں اور مشاعر ٹرین، ہی استعمال کریں۔ حجاج کرام کو پیدل چلنے سے منع کیا گیا ہے کیونکہ یہ عمل نہ صرف حجاج کی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے بلکہ ٹریفک کے بہاؤ میں بھی رخنہ انداز بنتا ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مختلف ممالک کے سرکاری حجاج دفاتر کے سربراہان سے حج عظمیٰ سمپوزیم کے موقع پر منعقدہ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے ان رہنما ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بین الاقوامی وفود سے بھرپور تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان احتیاطی تدابیر کی پابندی حجاج کی سہولت اور حفاظت کی ضامن ہے۔
Published: undefined
اسی تسلسل میں سعودی وزارتِ صحت نے بھی حجاج کو سورج کی شعاعوں سے بچاؤ کے لیے مسلسل چھتریوں کے استعمال کی اہمیت پر زور دیا ہے، خاص طور پر چونکہ اس برس حج کا موسم مکہ مکرمہ میں شدید گرمی کے ساتھ آیا ہے۔ وزارت نے واضح کیا کہ سورج کی تپش سے بچنے اور گرمی کے باعث لاحق ہونے والی ممکنہ طبی پیچیدگیوں سے بچاؤ کے لیے حجاج کرام دورانِ مناسک ہر ممکن احتیاط کریں۔
(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined