عرب ممالک

اردوگان اور زیلنسکی نے یوکرین کے بحران اور غزہ کشیدگی پر کیا تبادلہ خیال

اردوگان نے کہا کہ انسانی المیے کو ختم کیا جائے اوراگر مغربی ممالک نے اسرائیل کو روکنے کے لیے کوششیں نہ کیں تو اس کے ناقابل تلافی نتائج ہوں گے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ یوکرین کے بحران اور غزہ پٹی میں اسرائیل-فلسطینی تنازعہ پر تبادلہ خیال کیا یہ اطلاع ترک صدر کے دفتر نے ہفتے کے روز دی۔ دفتر نے کہا ’’بات چیت کے دوران، دونوں رہنماؤں نے روس-یوکرین جنگ کے ساتھ ساتھ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعہ اور خطے میں انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا۔‘‘

Published: undefined

مسٹر اردوگان نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازعہ کو پرامن طریقے سے حل کیا جاسکتا ہے اور ترکی اس سمت میں کوششیں جاری رکھے گا۔

Published: undefined

دفتر نے بعد میں کہا کہ مسٹر اردوگان نے یوگانڈا کے صدر یوویری میوسیوینی سے فون پر بات کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ دنیا کے سبھی ممالک کو غزہ میں جلد جنگ بندی کی اپیل کرنا چاہیے۔اس کے علاوہ مسٹر اردوگان نے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ سے بھی فون پر بات کی۔

Published: undefined

صدر کے دفتر نے کہا “مغربی ممالک کے رویے سے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اگر مغربی ممالک نے اسرائیل کو روکنے کے لیے کوششیں نہ کیں تو اس کے ناقابل تلافی نتائج ہوں گے۔ مسٹر اردوگان نے کہا کہ فوری کارروائی کی جائے تاکہ انسانی المیے کو ختم کیا جاسکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined