عرب ممالک

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان کے گھر بیٹی کی ولادت، بچی کا نام رکھا 'ہند'

شیخ حمدان سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتے ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے فالوورس کی تعداد تقریباً 17 ملین ہے۔ وہ اپنے پوسٹ کے ذریعہ اپنی زندگی کی جھلکیاں ساجھا کرتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر 'انسٹا گرام'</p></div>

تصویر 'انسٹا گرام'

 

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ یہ اطلاع دی۔ لیکن خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام 'ہند' رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے پہلے شاہی جوڑے کے دو بیٹے اور ایک بیٹی بھی ہے۔ حمدان سال 2008 سے ہی دبئی کے کراؤن پرنس ہیں۔ ساتھ ہی وہ متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع بھی ہیں۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حمدان نے اپنی بیٹی کا نام 'ہند' اپنی ماں شیخا ہند بنت مکتوم بن جمعہ المکتوم کے اعزاز میں رکھا ہے۔ شیخ حمدان دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم اور شیخا بنت مکتوم بن جمعہ المکتوم کے دوسرے بیٹے ہیں۔

Published: undefined

شیخ حمدان سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتے ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے فالوورس کی تعداد تقریباً 17 ملین ہے۔ وہ اپنے پوسٹ کے ذریعہ اپنی زندگی کی جھلکیاں ساجھا کرتے ہیں۔

Published: undefined

شیخ حمدان نے شیخا شیخا بنت سعید بن تھانی المکتوم سے سال 2019 میں شادی کی تھی۔ شیخا دبئی کے حکمراں کنبہ المکتوم سے ہیں۔ شاہی زندگی جینے کے بعد بھی وہ لائم لائٹ سے دور رہتی ہیں۔ بیٹی کی پیدائش سے پہلے شاہی جوڑے کو دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ جڑواں شیخا اور راشد کی پیدائش مئی 2021 میں ہوئی تھی۔ فروری 2023 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام محمد بن حمدان بن محمد المکتوم رکھا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined