عرب ممالک

سوڈان میں خانہ جنگی: فائرنگ کی زد میں آنے سے سعودی عرب کے مسافر طیارہ کو نقصان، عملہ کے ارکان محفوظ

سوڈان دارالحکومت خرطوم میں ہفتے کے روز متحارب فورسز کے درمیان شروع ہونے والی جھڑپوں کے دوران میں فائرنگ سے سعودی عرب کے ایک مسافر طیارے کو نقصان پہنچا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

خرطوم: سوڈان (السودان) کے دارالحکومت خرطوم میں ہفتے کے روز متحارب فورسز کے درمیان شروع ہونے والی جھڑپوں کے دوران میں فائرنگ سے سعودی عرب کے ایک مسافر طیارے کو نقصان پہنچا ہے۔ سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ خرطوم کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر طیارہ اس وقت فائرنگ کی زد میں آگیا جب وہ الریاض روانہ ہونے کی تیاری کر رہا تھا۔

Published: undefined

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ طیارے کے عملہ کے تمام ارکان محفوظ ہیں اور انھیں بہ حفاظت خرطوم میں سعودی سفارت خانے میں پہنچا دیا گیا ہے۔

دریں اثناء سوڈان کی فضاؤں میں پرواز کرنے والے تمام سعودی طیارے مملکت میں واپس آگئے ہیں اورالسعودیہ ائیرلائنز نے سوڈان کے لیے اپنی تمام پروازوں کی آمد ورفت تاحکم ثانی معطل کردی ہے۔

Published: undefined

بیان کے مطابق السعودیہ کا ایمرجنسی رابطہ مرکزکا عملہ گراؤنڈ اسٹاف اور سوڈان میں سعودی سفارت خانہ کے ارکان کے ساتھ مل کراس واقعہ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

خرطوم میں سوڈانی فوج اور نیم فوجی سریع الحرکت فورسز کے درمیان جھڑپیں ہورہی ہیں اور ان دونوں نے صدارتی محل اور بین الاقوامی ہوائی اڈے پرقبضے کے دعوے کیے ہیں۔سوڈانی ڈاکٹروں کی یونین کے مطابق ان جھڑپوں میں تین شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو