عرب ممالک

کرونا وائرس: سعودی عرب میں تمام اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل

کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی غرض سے سعودی حکومت نے تمام اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں اور ایک صوبہ کو بھی’ لاک ڈاؤن ‘کر دیا ہے

فائل تصویر سوشل میڈیا
فائل تصویر سوشل میڈیا 

سعودی عرب میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تمام اسکولوں، جامعات اور فنی تعلیم کے اداروں میں آج سے تاحکم ثانی تدریسی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔ واضح رہے کرونا وائرس کی ہی وجہ سےاس سے قبل سعودی حکومت نےعمرہ کو بھی کچھ وقت کے لئے معطل کیا تھا تاکہ مسجد حرام کوسینیٹائز کیا جا سکے۔

Published: undefined

سعودی پریس ایجنسی نے وزارت تعلیم کا ایک بیان جاری کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ’’تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ بچّوں کے بہترین مفاد میں کیا گیا ہے۔ سعودی قیادت کو بچّوں کے تحفظ کے بارے میں تشویش لاحق ہے اور ان کی تدریس جاری رکھنے کے لیے مناسب متبادل مہیا کیا جائے گا اور اس مقصد کے لیے فاصلاتی نظام تعلیم کو بروئے کار لایا جائے گا۔‘‘

Published: undefined

سعودی عرب کے وزیر تعلیم نے اسکولوں اور جامعات میں تدریسی سرگرمیوں کی معطلی کے عرصے میں ’’ورچوئل اسکولوں‘‘ اور فاصلاتی تدریس کو فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Published: undefined

اس فیصلہ سے قبل سعودی عرب نے مشرقی صوبہ القطیف میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے اور اس صوبے پرعارضی طور پر لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔ اس کے تحت القطیف اور ملک کے دوسرے علاقوں کے درمیان لوگوں کی آمد ورفت کو محدود کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

دریں اثناء سعودی حکام نے اتوار کو کرونا وائرس کے چار نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔ سعودی وزارت صحت نے اب تک مملکت میں گیارہ کیسوں کی اطلاع دی ہے۔ یہ تمام افراد گزشتہ ڈیڑھ ہفتے کے دوران ایران سے وطن لوٹے ہیں۔

Published: undefined

وزارت کے ایک بیان کے مطابق جن چار نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے، یہ تمام سعودی شہری ہیں، یہ بھی حال ہی میں ایران کے سفر پر گئے تھے اور متحدہ عرب امارات کے راستے مملکت میں واپس آئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined