عرب ممالک

’قبلہ‘ کا رُخ تعین کرنے میں مددگار نادر فلکیاتی لمحہ

سال 2020 میں پہلی مرتبہ 6 مارچ کو چاند کعبہ کے عین اوپر تھا، اس کے بعد 30 اپریل کو چاند کعبہ کے اوپر نظر آیا تھا۔​ اس سے قبل خانہ کعبہ کے عین اوپر چاند دکھائی دینے کا منظر 2018 میں بھی دیکھا گیا تھا۔

’قبلہ‘ کا رُخ تعین کرنے میں مددگار نادر فلکیاتی لمحہ
’قبلہ‘ کا رُخ تعین کرنے میں مددگار نادر فلکیاتی لمحہ 

عرب فلکیاتی یونین اور اسپیس سائنسز کے مطابق آج (8 نومبر کو) چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر دکھائی دیا، جسے دیکھ کر دور دراز علاقوں میں رہنے والے افراد قبلے کی درست سمت کا تعین کرسکتے ہیں۔ قبل ازیں عرب فلکیاتی یونین اور اسپیس سائنسز سے وابستہ سعودی ماہر فلکیات ملهم هندی نے العربیہ کو بتایا کہ 8 نومبر کی صبح سورج طلوع ہونے سے قبل چاند کعبہ شریف کے عین اوپر دکھائی دیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا تھا کہ مقامی وقت کے مطابق طلوع آفتاب سے قبل 6 بجکر 7 منٹ اور5 سیکنڈ پر چاند عین کعبہ شریف کے اوپرعمودی شکل میں ہو گا۔ ماہر فلکیات نے یہ بھی کہا تھا کہ رواں برس چاند کا کعبہ شریف کے عین اوپر آنے کا یہ پانچواں اور آخری موقع ہوگا۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا تھا کہ جس وقت چاند کعبہ شریف کے عین اوپر عمودی شکل میں دکھائی دے گا اس کی اونچائی 89.58.19 ڈگری ہوگی جبکہ چاند سورج سے 54.8 فیصد روشنی منعکس کرے گا جس کا زاویہ 95 ڈگری ہوگا۔ اس دوران چاند کی سورج سے دوری 383621 کلومیٹر ہو گی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ سال 2020 میں پہلی مرتبہ 6 مارچ کو چاند کعبہ کے عین اوپر آیا تھا، اس کے بعد 30 اپریل کو چاند خانہ کعبہ کے اوپر نظر آیا تھا۔​ اس سے قبل خانہ کعبہ کے عین اوپر چاند دکھائی دینے کا منظر 2018 میں بھی دیکھا گیا تھا اور اسی سال 12 رمضان کو سورج بھی کعبہ شریف کے اوپر دکھائی دیا تھا۔

Published: undefined

بعد ازاں 14 ستمبر کو چاند کے خانہ کعبہ کے اوپر آنے کا منظر دیکھا گیا تھا۔ ماہرین کے مطابق زمانہ قدیم میں اس فلکیاتی عمل سے لوگ خانہ کعبہ کی سمت کا تعین کرتے ہوئے قبلہ درست کیا کرتے تھے۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined