راجستھان: 97 سالہ ودیا دیوی سرپنچ منتخب

منتخب ہونے کے بعد سرپنچ ودیا دیوی نے کہا کہ گاؤں کی تعمیر و ترقی اور گاؤں کو صاف پانی ملے، یہ ان کی ترجیحات میں شامل رہے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سیکر: راجستھان کے ضلع سیکر میں نيمكا تھانہ کی پرانا باس گرام پنچایت سے ودیا دیوی ریاست کی سب سے عمردراز سرپنچ منتخب ہوئیں ہیں۔ موصول اطلاعات کے مطابق 97 سالہ ودیا دیوی پنچایتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت جمعہ کو ہوئے انتخابات میں سرپنچ منتخب ہوئیں ہیں۔


پرانا باس گرام پنچایت کے سرپنچ عہدے کے لئے ہوئے انتخابات میں 3945 رائے دہندگان میں سے 2846 رائے دہندگان نے اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کیا۔ ودیا دیوی کو 840 ووٹ ملے جبکہ ان کی قریبی حریف آرتی مینا نے 636 ووٹ حاصل کیے۔ پنچایتوں کے قیام کے وقت سے ان کے سسر صوبیدار سیڈو رام بہادر سرپنچ منتخب ہوئے تھے۔

بعد ازاں، ان کے شوہر میجر شورام سنگھ کو گاؤں والوں نے بلامقابلہ سرپنچ منتخب کیا۔ اس سے پہلے شورام سنگھ نے سنہ 1977 میں کانگریس کے امیدوار کے طور پر رکن اسمبلی کا الیکشن لڑا، جس میں وہ الیکشن ہار گئے تھے۔


ان کا بڑا بیٹا رام سنگھ اور دیورانی بھگوتی دیوی بھی سرپنچ رہ چکی ہے۔ فی الحال پوتا منٹو كرشنیا ضلع کونسل کارکن ہے۔ منتخب ہونے کے بعد سرپنچ ودیا دیوی نے کہا کہ گاؤں کی تعمیر و ترقی اور گاؤں کو صاف پانی ملے، یہ ان کی ترجیحات میں شامل رہے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔