سونم وانگچک کو این ایس اے کے تحت کیوں گرفتار کیا گیا؟ پرشانت بھوشن نے حقائق سے کیا روشناس، دیکھیں ویڈیو
پرشانت بھوشن نے دعویٰ کیا کہ سونم کی بیوی کو ان کے شوہر کی گرفتاری کے بارے میں رسمی جانکاری بھی نہیں دی گئی۔ سینئر وکیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ وانگچک کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔
سینئر وکیل پرشانت بھوشن نے کہا کہ ماحولیاتی کارکن اور ماہر تعلیم سونم وانگچک کی این ایس اے (نیشنل سیکورٹی ایکٹ) کے تحت گرفتاری ناجائز ہے۔ انھوں نے کہا کہ 5 دن بعد بھی سونم وانگچک کو ڈٹینشن آرڈر نہیں دیا گیا ہے۔ یہ قانون اور انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے۔ پرشانت بھوشن نے دعویٰ کیا کہ سونم کی بیوی کو ان کے شوہر کی گرفتاری کے بارے میں بھی رسمی جانکاری نہیں دی گئی۔ سینئر وکیل کا کہنا ہے کہ وانگچک کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ این ایس اے کے تحت سرکاری کو کسی کی گرفتاری کے لیے ثبوت کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ صرف مشتبہ ہونا ہی کافی ہے۔ اسی لیے سونم وانگچک کو این ایس اے کے تحت گرفتار کیا گیا۔ دیکھیں یہ ویڈیو...
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔