سڑکوں پر کیوں ہیں کسان؟ جاننے کے لیے دیکھیے راہل گاندھی کا یہ ویڈیو

راہل گاندھی نے ایک ویڈیو اپنے آفیشیل یوٹیوب چینل پر اَپ لوڈ کیا ہے، جس میں انھوں نے تفصیل سے بتایا ہے کہ آخر کسان زرعی قوانین کی مخالفت کیوں کر رہے ہیں اور سڑکوں پر اترنے کے لیے کیوں مجبور ہیں۔

user

قومی آوازبیورو

مودی حکومت کے ذریعہ لائے گئے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف گزشتہ کئی مہینوں سے کسان سڑکوں پر اتر کر مظاہرہ کر رہے ہیں اور کسان لیڈروں نے اعلان کر رکھا ہے کہ جب تک زرعی قوانین واپس نہیں لیے جاتے، کسانوں کی گھر واپسی نہیں ہوگی۔ آج کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے جنتر منتر پہنچ کر کسانوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا اور کسانوں کے اصل مسائل کے تعلق سے ایک ویڈیو اپنے آفیشیل یوٹیوب چینل پر اَپ لوڈ کیا۔ اس ویڈیو میں انھوں نے تفصیل سے بتایا ہے کہ آخر کسان زرعی قوانین کی مخالفت کیوں کر رہے ہیں اور سڑکوں پر اترنے کے لیے کیوں مجبور ہیں۔ آپ بھی دیکھیں یہ ویڈیو...

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔