ویڈیو مباحثہ: یوپی اسمبلی انتخاب کے لیے کون ہے بی ایس پی کا ’سیاسی دشمن‘، مایاوتی نے کیوں کی یوگی کی تعریف؟

یوگی آدتیہ ناتھ کی تعریف اور نریندر مودی کے تئیں نرم رویہ رکھتے ہوئے مایاوتی نے اکھلیش یادو کو نشانہ بنایا۔ اکھلیش نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مایاوتی بی جے پی کے ساتھ سانٹھ گانٹھ میں پھنسی ہیں۔

user

قومی آواز بیورو

9 اکتوبر کو لکھنؤ میں بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے ایک بڑی ریلی کی، لیکن یہ ریلی پارٹی کی سیاست سے زیادہ بھیڑ کو لے کر موضوعِ بحث رہی۔ اس ریلی میں مایاوتی کے ذریعہ کی گئی تقریر نے قیاس آرائیوں کے سبھی پردے ہٹا دیے۔ یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی تعریف اور نریندر مودی کے تئیں نرم رویہ رکھتے ہوئے مایاوتی نے سماجوادی پارٹی چیف اکھلیش یادو کو نشانہ بنایا۔ اس کے بعد اکھلیش نے بھی جوابی حملہ کیا اور کہا کہ بی جے پی کے ساتھ مایاوتی اندرونی سانٹھ گانٹھ میں پھنسی ہوئی ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ مایاوتی اکھلیش یادو اور پی ڈی اے پر حملہ آور کیوں ہیں؟ وہ اقتدار سے سوال کرنے کی جگہ اپوزیشن کو ہدف کیوں بنا رہی ہیں؟ کیا مایاوتی کو دلت طبقہ کی طرف سے پی ڈی اے اور انڈیا اتحاد کو مل رہی حمایت سے خطرہ محسوس ہونے لگا ہے؟ ان سوالات کا جواب تلاش کرنے کے لیے ’قومی آواز‘ نے سیاسی ماہرین سے گفتگو کی۔ دیکھیں یہ ویڈیو...

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔