ویڈیو... اتر پردیش میں گنگا گھاٹ کی سیڑھیوں پر چڑھتے ہوئے گر پڑے پی ایم مودی

پی ایم نریندر مودی کے سیڑھیوں پر گر جانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں صاف دیکھنے کو مل رہا ہے کہ وہ اچانک گر پڑے اور انھیں ان کے ساتھ چل رہے سیکورٹی گارڈس نے فوراً اٹھایا۔

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب
user

قومی آوازبیورو

پی ایم نریندر مودی آج دوپہر بعد اتر پردیش میں کانپور واقع اٹل گھاٹ پہنچے تھے جہاں سیڑھیوں پر چڑھتے ہوئے وہ اچانک گر پڑے۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر ہو رہے ویڈیو میں صاف دیکھنے کو مل رہا ہے کہ وہ اچانک گر پڑے اور انھیں ان کے ساتھ چل رہے سیکورٹی گارڈس نے فوراً اٹھایا۔

دراصل پی ایم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز کانپور میں قومی گنگا کونسل کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی۔ یہاں وہ ’نمامی گنگے پروجیکٹ‘ کے مختلف مراحل کا تجزیہ کیا۔ اس کے بعد کانپور میں گنگا بیراج واقع اٹل گھاٹ سے اسٹیمر پر سوار ہو کر وزیر اعظم نریندر مودی نے کشتی رانی کا مزہ لیا۔ اس دوران ان کے ساتھ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سشیل مودی اور اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ تریویندر راوت بھی موجود تھے۔ اسٹیمر کی سواری کے بعد جب وہ اترے اور گھاٹ سے سیڑھیوں پر چڑھ کر باہر آ رہے تھے تبھی وہ لڑکھڑا کر گر پڑے اور سیکورٹی گارڈس نے انھیں پکڑ کر اٹھایا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 14 Dec 2019, 5:11 PM