ویڈیو: چھتیس گڑھ کی تمام 11 پارلیمانی سیٹوں پر کانگریس کی جیت ہوگی، بھوپیش بگھیل

چھتیس گڑھ کے وزیر علیٰ بھوپیش بگھیل نے گروپ ایڈوائزر مرنال پانڈے اور ایڈیٹر ان چیف ظفر آغا سے گفتگو کے دوران اپنی ترجیحات اور پالیسیوں پر تفصیلی گفتگو کی۔

user

قومی آوازبیورو

بھوپیش بگھیل نے گروپ ایڈوائزر مرنال پانڈے اور ایڈیٹر ان چیف ظفر آغا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’ہمیں امید ہے کہ کانگریس تمام 11 سیٹوں پر جیت حاصل کرے گی۔‘‘

نومنتخب وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے چھتیس گڑھ کی از سر نو تعمیر کو سر فہرست ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2014 میں کانگریس کو چھتیس گڑھ سے محض ایک سیٹ حاصل ہوئی تھی لیکن 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کا ریاست کی تمام 11 سیٹوں پر جیت حاصل کرنے پر زور رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں گزشتہ 15 سالوں سے بی جے پی حکومت برسراقتدار تھی اور اس دوران ریاست میں ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے گئے۔ چھتیس گڑھ جموں و کشمیر کے بعد سب سے زیادہ نیم فوجی دستوں والی ریاست ہے۔ نکسلزم کا مسئلہ 2003 سے 2018 تک کے 15 سالوں میں عروج پر پہنچ چکا ہے۔ بڑی تعداد میں لوگوں پر نکسل حامی ہونے کا الزام لگا کر انہیں جیل میں ڈال دیا گیا، یہاں تک کہ 12 سال کےک لڑکے تک کو بھی نہیں چھوڑا گیا۔


بھوپیش بگھیل نے کہا کہ رمن سنگھ کی حکومت کے دوران اگر کوئی بی جے پی یا آر ایس ایس کے خلاف منہ کھولتا تھا تو اس پر چھوٹے مقدمہ درج کرا دئے جاتے تھے۔

وزیر اعلیٰ بگھیل نے کہا کہ نکسل متاثرہ افراد سے بات چیت شروع کی جائے گی۔ ساتھ ہی متاثرہ علاقوں کے گاؤں والوں، کسانوں، طلبا، خواتین، سیاسی کارکنان، صحافیوں اور غیر سرکاری تنظیموں کو بھی مسئلہ کا حل پیش کرنے کے لئے مدعو کیا جائے گا۔

بھوپیش بگھیل نے گفتگو کے دوران کہا کہ نکسلزم کے مسئلہ کی وجہ سے پولس اہلکار بھی بڑی تعداد میں متاثر ہیں، ان کی حالت میں بہتری کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔