’رہیں ہم گھروں میں اپنے، ہمیں جان ہے بچانا‘، کورونا پر بنے نغمہ نے رفیع صاحب کی دلائی یاد

نغمہ میں کورونا سے بچنے کے لیے گھروں میں رہنے کی تلقین کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ ایسے وقت میں جبکہ مسجدوں میں تالے پڑ گئے ہیں اور شیوالے بھی بند ہیں، تو ہمیں لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرنا چاہیے۔

user

قومی آوازبیورو

کورونا وائرس انفیکشن پر قابو پانے کے لیے ہر خاص و عام اپنی طرف سے کوشش میں لگا ہوا ہے۔ اس وقت سب سے زیادہ اہم کام لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی ہے، کیونکہ پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہونے کے باوجود جگہ جگہ بھیڑ جمع ہونے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سیاسی لیڈروں نے تو طرح طرح سے لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی ہی ہے، فلمی ہستیوں اور معروف کرکٹروں تک نے صاف صفائی رکھنے اور لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرنے کی گزارش کی ہے۔ اس درمیان کئی دلچسپ ویڈیوز بھی سامنے آئے ہیں جو لوگوں میں بیداری پیدا کر رہی ہیں۔ ایک ویڈیو وہاٹس ایپ گروپ پر کافی مقبول ہو رہا ہے جس نے مایہ ناز گلوکار محمد رفیع کی یاد دلا دی ہے۔

دراصل ویڈیو میں نغمہ کے ذریعہ لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو کہ مشہور فلم 'دو بدن' میں محمد رفیع کے ذریعہ گائے گئے یادگار نغمہ 'رہا گردشوں میں ہردم، مرے عشق کا ستارا' کے وزن پر تیار کیا گیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں گلوکار کا نام شبیر خان بتایا گیا ہے جب کہ نغمہ نگار کا نام قاضی انوار لکھا گیا ہے۔ نغمہ واقعی محمد رفیع کی یاد دلاتا ہے کیونکہ شبیر خان اپنی جادوئی آواز سے لوگوں کو سحرانگیز کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس نغمہ میں کورونا سے بچنے کے لیے گھروں میں رہنے کی تلقین کی گئی ہے اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایسے وقت میں جب مسجدوں میں تالے پڑ گئے ہیں اور شیوالے بھی بند ہیں، تو ہمیں لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرنا چاہیے۔ 'قومی آواز' کے قارئین اس ویڈیو کو ضرور پسند کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 24 Apr 2020, 12:40 PM